گلدستہ سنت جلد نمبر 2 |
|
اس کو اپنا دوست قرار دے اور اپنے گھر میں عزت والی جگہ پر بٹھائے؟ تو سارے چپ ہوگئے۔ آگے پوچھا کہ تمہارے گھر میں کبھی شادی کا فنکشن ہو اور تمہارے گھر میں بڑے بڑے لوگ آرہے ہوں، تو تم میں سے کون ایسا ہے جو خود صاف ستھرے کپڑےپہن کر اس کو اپنے ساتھ بٹھائے تو سارے چپ ہوگئے۔ ان بزرگ نے کہا کہ تم میں سے کوئی اس کو اپنا دوست بنانے کے لیے تیار نہیں تو اللہ کی طرف نسبت کررہے ہو گندے آدمی کی؟زیرِ ناف بالوں کی صفائی احادیث کی روشنی میں : نبیd نے ہمیں صفائی کا حکم دیا اور انہوں نے خود بھی صفائی اختیار کی۔ آج جو چند باتیں کرنی ہے ان میں سے ایک اسوئہ حسنہ زیر ناف بال اور اس طرح کی جو چیزیں ہیں ان کے بارے میں ہے۔ ام سلمہk فرماتی ہیں کہ آپﷺنورہ( ہڑتال وغیرہ) سے زیر ناف بالوں کو خود دور کیا کرتے تھے۔ (ابن ماجہ صفحہ266) جیسے پاؤڈر ہوتا ہے، صفوف وغیرہ اس طرح کی چیزوں سے ان غیر ضروری بالوں کو صاف کیا جاتا ہے۔سیدنا ابراہیم کی سنت : ملا علی قاریm فرماتے ہیں کہ سب سے پہلے جنہوں نے زیر ناف بال اُتارے وہ سیدنا ابراہیمd تھے۔ (مرقاۃ جلد4صفحہ452)آپﷺکا عمل : ایک حدیث میں آتا ہے کہ حضرت انسh فرماتے ہیں کہ رسول اللہﷺکبھی