گلدستہ سنت جلد نمبر 2 |
|
عمامہ کیسے پہنیں : اس کے بارے میں حضرت رکانہh فرماتے ہیں، مشکوٰۃ شریف کی روایت ہے کہ رسولِ اکرمﷺ نے فرمایا کہ ہمارے اور مشرکین کے درمیان فرق ٹوپی کے اوپر عمامہ باندھنا ہے۔ (مشکوٰۃ صفحہ 374) بہت سے مشرک بھی عمامہ باندھتے ہیں۔ اُس زمانے میں بھی باندھتے تھے اِس زمانے میں بھی باندھتے ہیں۔ فرق آقاd نے بتادیا کہ وہ ٹوپی کے اوپر نہیں باندھتے، فقط سر کے اوپر عمامہ باندھ لیتے ہیں۔ تو پہلے ٹوپی ہو اور پھر ٹوپی کے اوپر عمامہ ہو یہ نبیd کی سنت ہے۔ تو مسلمان ٹوپی کے اوپر عمامہ باندھتے تھے اور کفار بلا ٹوپی کے باندھتے تھے۔ آپﷺ نے اسی فرق کو ظاہر کرنے کے لیے اس کا اظہار فرمایا۔عمامہ کا شملہ رکھنا : جب آپﷺ عمامہ باندھتے، تو شملہ کبھی آگے چھوڑتے اور کبھی پیچھے چھوڑتے۔ (زرقانی جلد5صفحہ 13) بہتر دونوں شانوں کے درمیان میں ہے۔ (خصائل، صفحہ93) نیز یہ شملہ چھوڑنا مستحب ہے اور اس کا ترک مکروہ ہے۔ (سیرت الشامی، جلد7صفحہ 440) کوئی انسان عمامہ تو باندھے مگر شملہ نہ چھوڑے کہ جی اچھا نہیں لگتا یا کوئی اور بہانے تراشنے لگے فرمایا کہ اس کا ترک مکروہ ہے کیونکہ یہ میرے پیارےنبیﷺ کی سنت ہے۔عمامہ کی مسنون لمبائی : لمبائی کے متعلق موٹی سی بات سمجھ لیں کہ چھوٹا ہو یا بڑا لمبا ہو، کیسا بھی ہو، آپ نے