گلدستہ سنت جلد نمبر 2 |
|
کے لیے تیار ہونے کی شریعت کوئی اجازت نہیں دیتی۔ریشمی لباس: ریشمی لباس کے متعلق بھی احادیث میں تفصیلات آئی ہیں۔ حضرت عمر بن خطابhفرماتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے ارشاد فرمایا: تم ریشمی لباس نہ پہننا جو اس کو دنیا میں پہنے گا وہ آخرت کے ریشمی لباس سے محروم ہوجائے گا۔ (شمائل کبریٰ جلد1صفحہ 201) جنت میں مردوں کو سبز ریشمی لباس پہنائے جائیں گے مگر ان مردوں کو جنہوں نے دنیا میں سادہ لباس پہنے ہوں گے۔ اللہ ان کو یہ لباس عطا فرمائیں گے۔مردوں کے لیے ریشم اور سونے کا حکم: حضرت علی hفرماتے ہیں کہ میں نے نبی کریمﷺ کو دیکھا کہ دائیں ہاتھ میں ریشمی کپڑا لیے ہوئے ہیں اور بائیں ہاتھ میں سونالیے ہوئے ارشاد فرمارہے ہیں: یہ دونوں میری امت کے مردوں پر حرام ہیں۔ (ابو داؤد، نسائی، ترغیب جلد3 صفحہ 96)ہلاکت وبربادی کے پانچ اسباب: اس حدیث پاک کو بہت غور سے پڑھیں گے تو بہت فائدہ ہوگا اور پھر موجودہ حالات کے تناظر میں بھی دیکھیں۔ حضرت انسhفرماتے ہیں کہ حضور اقدسﷺ نے ارشاد فرمایا: ’’جب میری امت پانچ چیزوں کو حلال سمجھنے لگے گی (یعنی اُن کا ارتکاب کرنے لگے گی) تو ہلاکت اور بربادی ان کا مقدر بن جائے گی۔ وہ پانچ چیزیں یہ ہیں۔