گلدستہ سنت جلد نمبر 2 |
|
اللہﷺ کے پاس سے ایک آدمی گزرا، اس نے مہندی کا خضاب لگایا ہوا تھا۔ آپd نے فرمایا کہ کیا ہی اچھا ہے۔ پھر ایک دوسرا گزرا اس نے مہندی اور کثم دونوں کا خضاب لگایا ہوا تھا۔ آپd نے فرمایا کہ یہ اس سے بہتر ہے۔ اور پھر ایک اور گزرا جس نے زرد (رنگ کا) خضاب لگایا ہوا تھا تو آپﷺ نے فرمایا کہ یہ سب خضاب سے اعلیٰ ہے۔ (ابو داؤد) تو معلوم یہ ہوا کہ زرد رنگ کا خضاب زیادہ بہتر ہے اور پسندیدہ ہے۔ اس کے بعد مہندی اورکثم سے ملا ہوا اور تیسرے نمبر پر مہندی کا خضاب نبیd کو پسند تھا۔سیاہ خضاب لگانے پر وعیدیں : اسی طرح ایک سیاہ خضاب بھی ہوتا ہے۔ سیاہ کےبارے میں چند باتیں سن لیجیے۔پہلی وعید : حضرت عبداللہ بن عباسi فرماتے ہیں کہ نبیd نے ارشاد فرمایا کہ آخر زمانے میں ایک جماعت ہوگی جو سیاہ (Black Colour) کا خضاب لگائے گی اس کی طرف خدا کی (خیر اور رحمت) کی نگاہ نہیں ہوگی۔ (ابو داؤد،مجمع جلد5صفحہ164)دوسری وعید : ارشاد نبویﷺ ہے کہ ایک جماعت آخر زمانے میں ہوگی جوکہ کبوتر کے سینے کی مانند سیاہ خضاب لگائے گی، یہ لوگ جنت کی خوشبو بھی نہیں سونگھ سکیں گے۔ (مشکوٰۃ، ابو داؤد)تیسری وعید : ایک روایت میں ہے کہ نبیd نے ارشاد فرمایا کہ جس نے سیاہ خضاب استعمال کیا قیامت کے دن اس کاچہرہ سیاہ ہوگا۔ (بزار مجمع الزوائد جلد5)