گلدستہ سنت جلد نمبر 2 |
|
بیان فرماتے۔ اُس کی وجہ علماء نے یہ لکھی ہے کہ فجر کے بعد انسان نے جو رات کو خواب دیکھا ہوتا ہے وہ نسبتاً اُسے یاد رہتا ہے۔ ٹائم گزرنے کے بعد وہ بھول جاتے ہیں، یا مکسنگ بیان فرماتے۔ اُس کی وجہ علماء نے یہ لکھی ہے کہ فجر کے بعد انسان نے جو رات کو خواب دیکھا ہوتا ہے وہ نسبتاً اُسے یاد رہتا ہے۔ ٹائم گزرنے کے بعد وہ بھول جاتے ہیں، یا مکسنگ ہوجاتی ہے، توفجر کے بعد معاملہ ذرا تازہ تازہ ہوتا ہے۔تعبیر پوچھنے سے متعلق اہم بات : کچھ لوگوں کی عادت ہوتی ہے کہ ہر ایک سے تعبیر پوچھتے ہیں، تو اس تعبیر کا اعتبار ہوگا جس سے سب سے پہلے پوچھا گیا ہو وہی تعبیر نافذ ہوجائے گی اور باقیوں کی پیچھے رہ جائے گی۔ حضرت انسh بن مالک سے روایت ہے کہ آپﷺ نے فرمایا کہ جو پہلے تعبیر دے دیں اُسی کا اعتبار ہے۔ (ابن ماجہ صفحہ279) اور اسی لیے حکم ہے کہ خواب ہر ایک سے بیان نہ کریں۔خواب سننے کی دعا : حضرت ضحاک جہنیm سے مروی ہے کہ آپﷺ نے خواب سننے کے وقت یہ دعا پڑھی: خَیْرٌ تَلْقَاہُ شَرٌّ تَوَقَّاہٗ خَیْرٌ لَّنَا وَشَرٌّ لِّاَ عْدَائِنَا وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ ’’تم کو بھلائی حاصل ہو تم برائی سے محفوظ رہو بھلائی تمہارے لیے اور برائی دشمنوں کے لیے تعریف اُس خدا کی جو تمام عالمین کا رب ہے‘‘ ۔ (سیرۃ جلد7صفحہ411)اچھا خواب نبوت کا حصہ ہے : بخاری شریف کی روایت ہے کہ آقاﷺ نے فرمایا کہ اچھے خواب نبوت کا چھیالیسواں (46) حصہ ہے۔ اب یہ چھیالیسواں حصہ کیوں کہا گیا؟ نبوت کا عرصہ 23