گلدستہ سنت جلد نمبر 2 |
|
کالی چادر اور کالا کمبل : کالے رنگ کی چادر بھی نبیd نے استعمال فرمائی ہے۔ نبیd نے ایک مرتبہ نماز استسقا پڑھائی تو آپ کالی چادر پہنے ہوئے تھے۔ (سیرت صفحہ493) اور حضرت عائشہk فرماتی ہیں کہ رسول اکرمﷺ سردی کے موسم میں جب صبح کے وقت باہر تشریف لاتے تو آپﷺ کے اوپر کالا کمبل ہوتا۔ (مدارج النبوۃ جلد6صفحہ129)پیوند لگی چادر : چادر اگر خراب ہوجائے رفو کروالیتے ہیں، تو یہ رفو کروانا پیوند لگانا یہ بھی آقاﷺ کی سنت ہے۔ ابوہریرہh فرماتے ہیں کہ امی عائشہk کے پاس گیا، انہوں نے مجھے نبیd کی ایک پیوند لگی چادر دکھائی۔ (بخاری، ترغیب جلد3صفحہ108) آج کل پیوند کو رفو کو ذلت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ انسان محسوس کرتا ہے کہ میری تو اس میں شرمندگی(Embarrassment) ہوگی۔ حالانکہ یہ سنت ہے۔ عمر فاروقh جب بیت المقدس کی چابیاں لینے گئے تھے، تو آپh کے مبارک لباس کے اوپر 13پیوندلگے ہوئے تھے۔چادر کے اوڑھنے کا ایک مسنون طریقہ : علماء نے لکھا کہ چادر اس طرح اوڑھنا کہ اس کے دونوں کنارے دونوں کندھوں پر ڈال دیئے جائیں اور دونوں کنارے دونوں طرف نیچے کی جانب لٹک رہے ہوں، یہ ممنوع ہے، جیسے آج کل شادیوں میں یا غیر مسلموں کا طریقہ دیکھا گیا۔