گلدستہ سنت جلد نمبر 2 |
نبیd کا طریقہ کیا ہے؟ صحابہj کا طریقہ کیا ہے؟ یہ کہ دائیں طرف کی چادر کو بائیں کندھے پر ڈال لیا کرتے تھے۔ (مدارج) چادر کی دائیں سائیڈ کو بائیں کندھے پر ڈال دیا کرتے تھے۔ یہ مسنون طریقہ ہے۔ جو آدمی چادر پہنے اس نیت سے پہنے کہ سنت طریقہ ہے، تو سنت کا ثواب بھی مل جائے گا۔چادر اور ازار : حضرت عمربن خطابh نے جو خطوط ذمہ داروں کے پاس (حکام کے پاس) بھیجے تھے۔ (اسلامی حکومت بہت بڑھ گئی تھی تو مختلف جگہ گورنر بنادئیے گئے تھے اپنے اپنے علاقوں کے۔ تو حضرت فاروق اعظمh نے جب گورنروں کے نام خط لکھے، سب کے نام خطوط بھیجے) تو آپh نے ان کو یہ حکم دیا تھا کہ چادر اور ازار کا استعمال کرو۔ (فتح الباری)مقامی اور غیرمقامی چادریں : آپﷺ کے پاس سفید سبز دھاری دھار، لال دھاری دھار، سیاہ، زعفرانی، کالی،منقش مختلف قسم کی چادریں تھیں۔ ایک چادر بال والی بھی تھی، یمنی چادریں بھی آپﷺ نے استعمال فرمائیں۔ (شمائل کبریٰ جلد1صفحہ174) یعنی ہم یوں کہہ سکتے ہیں کہبیرون ملک سے ہدیۃً ملنے والی چادریں بھی استعمال فرمائیں اور مقامی بھی استعمال فرمائیں۔آپﷺ کی ٹوپیاں : چادر کے بعد معاملہ آجاتا ہے ٹوپی کا۔ ٹوپی کے بارے میں آتا ہے کہ نبیd سفید