گلدستہ سنت جلد نمبر 2 |
|
کن مواقع پر سفید لباس پہننا پسندیدہ ہے؟ فرمایا کہ دیکھو! مساجد میں جاؤ، محافل میں جاؤ، لوگوں کے پاس ملاقات کے لیے جاؤ، تو کوشش کرو کہ سفید لباس میں جاؤ،عیدین اور جمعہ کے لباس کا سفیدہونا بہتر ہے۔ (جمع الوسائل صفحہ 121)اللہ تعالیٰ کی پسند ہے: ایک حدیث میں آتا ہے حضرت عبداللہ بن عباسi فرماتے ہیں کہ حضورِ پاکﷺ نے ارشاد فرمایا: اللہ رب العزت نے جنت کو سفید بنایا ہے اور سفید رنگ اللہ کو پسند ہے۔ (بزار، مجمع جلد5 صفحہ 131) اگر کوئی انسان یہ سوچ کر سفید رنگ پہنے کہ اللہ کو پسند ہے تو نسبت بدل گئی۔ تو بھئی!بات تو نسبتوں اور نیتوں کی ہے۔لنگی (دھوتی) پہننا: اسی طرح لُنگی پہننا بھی سنت ہے۔ اس کے بارے میں دیکھیے کہ حضرت ا بو ہریرہh فرماتے ہیں کہ امی عائشہk نے ایک پیوند لگی چادر اور موٹی تہبند دکھائی اور فرمایا کہ رسول اللہﷺ کا جب وصال ہوا (دنیا سے تشریف لے گئے) انہی دو کپڑوں میں ہوا۔ تو اس سے معلوم ہوا ہے کہ نبیd پیوند لگے کپڑے بھی پہن لیتے تھے اور موٹا، سستا کپڑا استعمال فرماتے تھے۔ (شمائل کبریٰ جلد1 صفحہ 176) پیوند کو آج ہم رفو کہہ سکتے ہیں تو رفو والے کپڑے بھی پہن لیا کرتے تھے۔ ملاّ علی قاریmنے لکھا ہے کہ یمن کی بنی ہوئی موٹی لنگی آپﷺ استعمال کیا