گلدستہ سنت جلد نمبر 2 |
|
دوسرے الفاظ میں سمجھ لیں کے قیامت کے دن اگر وہ نوجوان نبیﷺ کے پاس شفاعت کے لیے جائے کہ میری اللہ کے دربار میں شفاعت کردیجیے۔ تو اس وقت اگر نبیd نے پوچھ لیا کہ اے میرے امتی! تمہارا تو حال یہ تھا کہ میری سنت کے مطابق عمل کرنے میں تمہاری ناک کٹ جاتی تھی۔ آج بتاؤ تو سہی کہ کیا دلیل ہے کہ میں تمہاری شفاعت کروں؟ کیسے قیامت کے دن اللہ کے نبیﷺ کا سامنا کریں گے؟ اور کیا بتائیں گے کہ سنت پر عمل کرتے ہوئے ہمیں شرمندگی محسوس ہوتی ہے۔ اللہ اکبر کبیراشادی کی ایک قبیح رسم اور اس کا نقصان : اور شادی کے اندر ایک اور بہت بڑا معاملہ ہورہا ہے۔ آج کل شادی بیاہ والے معاملات میں بہت سی خرابیاں آرہی ہیں۔ شادی میں جو بے حیائی ہورہی ہے اگر بولنا شروع کردوں، تو آپ مجھے دوبارہ بیان کے لیے کبھی نہ بلائیں گے کہ کون سی قسم کا بے غیرت آدمی لاہور سے آکر بیٹھ گیا ہے؟ مگر جو ہورہا ہے وہی بتاتا ہوں۔ ایک دوست کی بات سنی اس نے بتایا: نکاح کے بعد جب رخصتی ہونے لگتی ہے تو لڑکا اپنے دوستوں کے ساتھ عورتوں میں جاتا ہے اور دلہن کو لے کر باہر نکلتا ہے۔ تو اب چاہے منٹ لگے یا گھنٹہ اس وقت وہاں جانے والے ایک آدمی کی دل کی کیفیت سن لیجیے! یہ ایک کی نہیں بلکہ ہزاروں کی کیفیت ہے۔ وہ دوست کہنے لگا کہ میرے دل میں دلہن کو دیکھ کر یہ کیفیت آئی کہ کاش یہ دولہے کے پاس جانے سے پہلے آدھے گھنٹےکے لیے مجھے مل جائے۔ آج کسی کو کہہ دو کہ یہ گناہ ہے۔ تو لوگ کہتے ہیں دلہا اور دلہن تو محرم ہوچکے ۔ او بھائی! دولہا کے بھائی اس کے دوست کیسے محرم ہوگئے؟ جب ہم شریعت اور سنت کے خلاف جائیں گے تو پریشانیاں ہمیں دیکھنی پڑیں گی۔ اسلام حیا اور پاکدامنی کا درس دیتا ہے۔