گلدستہ سنت جلد نمبر 2 |
|
میں خضاب لگانا۔ حضرت عثمانh فرماتے ہیں کہ میں ام سلمہk کی خدمت حاضر ہوا تو انہوں نے مجھے نبیd کے بال دکھائے جو کہ خضاب شدہ تھے۔ (بخاری) علامہ نوویm نے بیان کیا ہے کہ نبیd نے خضاب کا استعمال کیا ہے، البتہ کم کیا ہے اور کبھی کبھی کیا ہے، بیشتر اوقات آپﷺ استعمال نہیں فرماتے تھے۔ (شرح مسلم للام النووی جلد2صفحہ259)خضاب لگانا ۔ حضرت عثمانh فرماتے ہیں کہ میں ام سلمہk کی خدمت حاضر ہوا تو انہوں نے مجھے نبیd کے بال دکھائے جو کہ خضاب شدہ تھے۔ (بخاری) علامہ نوویm نے بیان کیا ہے کہ نبیd نے خضاب کا استعمال کیا ہے، البتہ کم کیا ہے اور کبھی کبھی کیا ہے، بیشتر اوقات آپﷺ استعمال نہیں فرماتے تھے۔ (شرح مسلم للام النووی جلد2صفحہ259) یہ شرح مسلم کے اندر انہوں نے بات لکھی ہے۔بہترین خضاب مہندی : اگر خضاب لگانا ہو تو اس کے بارے میں فرمایا آپﷺ نے کہ مہندی کا خضاب لگاؤ، اس کی خوشبو بہت اچھی ہے اور دردِسر کے لیے مفید ہے۔ (مطالب عالیہ جلد 2صفحہ275) ملا علی قاریm نے لکھا ہے کہ سب سے پہلے جنہوں نے مہندی اور کثم کا خضاب استعمال کیا ہے وہ سیدنا ابراہیمd تھے۔ (مرقات جلد4صفحہ482)کثم کسے کہتے ہیں ؟ کثم یمن میں ایک پودا ہوتا ہے جس سے سیاہی مائل سرخ رنگ تیار ہوتا ہے۔ ان دونوں (یعنی مہندی اور کثم) کے ذریعے سے سیاہی اور سُرخی کے درمیان کا رنگ نمایاں ہوتا ہے۔ (فتح الباری صفحہ355)خضاب کے درجات : ایک روایت میں آتا ہے کہ حضرت عبداللہ بن عباسi سے روایت ہے کہ رسول