گلدستہ سنت جلد نمبر 2 |
|
انسh فرماتے ہیں کہ نبیd جب نیا کپڑا پہنتے تو اسے جمعہ کے دن پہنتے۔ (سیرت خیر العباد جلد7صفحہ425) تو ہم بھی کوشش کرلیں کہ جب نیا جوڑا سلوائیں تو پہلی مرتبہ اسے جمعہ کے دن پہن لیں تو سنت بھی پوری ہوجائے گی اور اس کا ثواب بھی مل جائے گا۔ امی عائشہk فرماتی ہیں کہ نبیd کے پاس دو کپڑے تھے جنہیں آپﷺ زیب تن فرماتے تھے، اور جب آپﷺ واپس آتے تھے تو ہم اُنہیں اسی طرح لپیٹ کر رکھ دیتے تھے۔ (مجمع جلد5صفحہ179) امی عائشہk نے فرمایا کہ آپﷺ نے جمعہ کے دن خطبہ دیا اور آپﷺ کے اوپر عمدہ دھاری دارچادر تھی۔ (زادالمعاد جلد1صفحہ128) تو جمعہ کے دن عمدہ لباس پہننا سنت ہے، لیکن اگر کوئی ایک ایسا آدمی ہے کہ جس کےپاس ایک عمدہ لباس ہے، باقی درمیانی قسم کے ہیں تو بہتر ہے کہ وہ عمدہ لباس جمعہ کے جمعہ پہن لیا کرے، جمعہ کا اکرام کیا کرے۔ جمعہ کے اکرام سے کیا ملے گا؟یوم جمعہ کا اہتمام : حضرت ابو ہریرہh فرماتے ہیں کہ جب جمعہ کا دن ہو تو انسان غسل کرے، عمدہ خوشبو لگائے (جو موجود ہو)، موجود کپڑوں میں سے عمدہ کپڑا پہنے پھر نماز کو جائے اور کسی کی گردن نہ پھلانگے (کسی کو تکلیف نہ دے جہاں جگہ ہو بیٹھ جائے) پھر خطبہ سنے۔ تو اللہ تعالیٰ ایک جمعہ سے لے کر دوسرے جمعہ تک کے سارے گناہوں کو معاف فرمادیں گے۔ (ترغیب جلد1صفحہ498) جمعہ کے لیے مرد بھی احترام کریں، عورتیں بھی احترام کریں، مردوں کو تو یہ بتایا کہ تم جلدی کرو مسجد میں جلدی پہنچو، اور خریدو فروخت کو ترک کردو۔ عورتوں کو بھی اس آیت يٰۤاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْۤا اِذَا نُوْدِيَ لِلصَّلٰوةِ مِنْ يَّوْمِ الْجُمُعَةِ فَاسْعَوْا اِلٰى ذِكْرِ اللّٰهِ وَ