گلدستہ سنت جلد نمبر 2 |
|
ہیں، اس کی ایک ترتیب چل رہی ہے۔ اُسی ترتیب کو آگے بڑھاتے ہوئے ہم بات کریں گے ان شاء اللہ!کامیاب کون ؟ آج انسان دنیا میں سمجھ رہا ہے کہ مال ہوگا تو میں کامیاب ہوجاؤں گا۔ بینک بیلنس ہوگا تو کامیاب ہوجاؤں گا۔ ڈگری ہوگی، عہدہ ہوگا،نام ہوگا تو میں اُونچا ہوجاؤں گا۔ یہ دنیا کی باتیں ہیں حالانکہ دنیا کےحاصل ہوجانے میں کامیابی نہیں ہے، لیکن پھر بھی دنیا کی باتیں ہیں۔ محشر کے میدان میں کامیاب کون ہوگا؟ جو حضورﷺ کے طریقے کے مطابق زندگی گزارے گا۔ جس کا اُٹھنا بیٹھنا، چلنا پھرنا، بیوی بچوں کے ساتھ معاملات، جس کے اندر باہر کے سارے معاملات نبیﷺ کے طریقے کے مطابق ہوں گے وہ کامیاب ہوگا اور اللہ اُس سے راضی ہوں گے۔سونے کی دعا: نبی پاکﷺ جب رات کو سونے کا ارادہ فرماتے تو یہ دعا پڑھا کرتے تھے۔ اَللّٰہُمَّ بِاسْمِکَ اَمُوْتُ وَاَحْیٰی. (بخاری، مسلم، ترمذی، نسائی) ’’اے اللہ! تیرے نام پر میں مرتا ہوں اور تیرے نام پر جیتا ہوں‘‘۔ بن تیرے جینا بھی کیا جینا۔ جس کی زندگی میں اللہ نہیں اس کی زندگی بے کار ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی سچی محبت اپنی رحمت سے عطا فرمائے۔ آمینامی عائشہ کا عمل : امی عائشہk جب رات کو سونے لگتی تو اس دعا کو پڑھ لیتیں: