گلدستہ سنت جلد نمبر 2 |
|
باندھ لیا اتباعِ سنت کی نیت سے تو بس سنت کا ثواب مل گیا، لیکن مسنون لمبائی بھی کتابوں میں آتی ہے۔ ایک روایت میں ہے کہ دس ہاتھ تھی۔ امی عائشہk کی روایت ہے کہ سفرو حضر کے صافہ کی لمبائی سات ہاتھ ہوتی تھی۔ عمامہ کو صافہ بھی کہتے ہیں، تو لمبائی سات ہاتھ ہوتی تھی اور چوڑائی ایک ہاتھ ہوتی تھی۔ (شمائل کبریٰ جلد 1صفحہ 183) اب یہ ہاتھ سے کیا مراد ہے؟ تو اس زمانے میں فٹ، گز یا میٹر نہیں ہوتے تھے تو بالشت کے ساتھ چیز کو ناپا جاتا تھا یا ہاتھ سے لے کر کہنی تک ناپ لیتے تھے۔ تو سات ہاتھ کا مطلب ہوا سات بالشت،تو سات ہاتھ، دس ہاتھ دو روایتیں آئیں۔ اس کے علاوہ 6ہاتھ اور 12ہاتھ بھی منقول ہے۔ (زرقانی علی المواہب جلد 5صفحہ 4منادی صفحہ70)عیدین پر آپﷺ کا عمامہ : مسلمان عید والے دن بھی بڑے تیار ہوکر جاتے ہیں تو نبیd کی بات بھی سنیے! حضرت جابرh فرماتے ہیں کہ نبیd کے پاس سیاہ رنگ کا عمامہ تھا جس کو آپﷺ عیدین میں استعمال فرماتے تھے، اور شملہ پشت کی جانب ڈال دیا کرتے تھے۔ (حاوی سیرت خیر العباد صفحہ 430) اس کے علاوہ جب نبیd کسی کو کہیں خاص جگہ پر بھیجتے تو بھی عمامہ باندھا کرتے تھے۔ جیسے حضرت علیhکو آپﷺ نے خیبر کے معرکہ میں بھیجا تو اس وقت آپﷺ نے سیاہ عمامہ باندھا اور پھر بھیجا۔ (حاوی جلد 2صفحہ 104)آپﷺ کا سفری عمامہ : ایک اور حدیث میں آتا ہے کہ امی عائشہk فرماتی ہیں کہ نبیﷺ کا سفری عمامہ سفید تھا۔ (زرقانی جلد 5صفحہ 4)