گلدستہ سنت جلد نمبر 2 |
|
صفائی ہے۔ مونڈھنے سے بھی سنت ادا ہوجائے گی اگر اُکھاڑنے کی عادت نہ ہو۔ اب بعض اوقات اُکھاڑنے سے ڈرلگتا ہے، تکلیف محسوس ہوتی ہے انسان سوچ رہا ہوتا ہے کہ پتا نہیں کیا بنے گا؟ تو اس کے اندر بھی گنجائش موجود ہے کہ Blade بھی استعمال کرسکتے ہیں۔امام شافعی کا واقعہ : ایک بزرگ ہیں یونس بن عبدالاعلیm یہ امام شافعیm کے پاس ایک مرتبہ گئے تودیکھا کہ امام شافعیm بغل کے بال استرے سے مونڈوا رہے تھے۔ تو آپ نے فرمایا: مجھے معلوم ہے کہ سنت اُکھاڑنا ہے مگر اُکھاڑنے کی طاقت نہیں پاتا۔ (فتح الباری جلد10صفحہ344)بغل کے بال صاف کرنے کا مستحب طریقہ : جب صاف کرنے کی نوبت آئے تو پہلے دائیں بغل کے بال مونڈھے بائیں ہاتھ سے، اور جب بائیں بغل کے بال مونڈھے تو کوشش یہ کرے کہ بائیں ہاتھ ہی استعمال کرے، لیکن اگر بائیں ہاتھ سے کرنے میں مشکل پیش آرہی ہے تو دائیں ہاتھ کی مدد لے سکتا ہے۔ (فتح الباری جلد10صفحہ344)آپﷺکی بغل مبارک کی کیفیت : حضرت انسh فرماتے ہیں کہ رسول اللہﷺ جب دعا کے لیے ہاتھ اُٹھاتے تو بغل کی سفیدی نظر آتی۔ (دلائل النبوۃ جلد1صفحہ247) یعنی بال بالکل صاف کیے ہوتے تھے۔