گلدستہ سنت جلد نمبر 2 |
|
سنت کے ہوجائے گی۔بُرنس کا بیان : اسی طرح ایک لباس کہا گیا بُرنس۔ حضرت عاصم بن کلیمh سے روایت ہے کہ وہ اپنے والد سے نقل کرتے ہیں کہ میں رسول اللہﷺ کے یہاں حاضر ہوا تو میں نے آپﷺ کو بُرنس پہنے ہوئے دیکھا۔ ایک قسم کی بڑی ٹوپی جو جبہ سے ملی ہوئی ہوتی تھی اور سردی میں استعمال ہوتی تھی۔ (عمدۃ القاری جلد7صفحہ433) بعض اوڑھنے والی چیزیں ایسی بھی ہوتی ہیں کہ پہننے والی ٹوپی ان کے ساتھ ہی جڑی ہوتی ہے۔ سردیوں میں انسان ایسا لباس پہن لیتا ہے۔ تو یہ بھی سنت ہے۔آپﷺ کی چادر : اس کے علاوہ نبی کریمﷺ چادر کا بکثرت استعمال فرماتے تھے۔ نبیd چادریں پہنتے تھے اور کثرت کے ساتھ پہنتے تھے اور مختلف موقعوں پر مختلف قسم کی منقش اور غیر منقش دونوں طرح کی آپﷺ سے ثابت ہیں۔ حضرت انسh فرماتے ہیں کہ رسول اللہﷺ کو یمن کی منقش چادریں کپڑوں میں بہت زیادہ پسندیدہ تھیں۔ (بخاری جلد2صفحہ865) امی عائشہk فرماتی ہیں کہ حضورﷺ کی تدفین دو عدد یمنی چادروں میں ہوئی تھی۔ اور وہ کیوں؟ اس لیے کہ وہ آپﷺ کی پسندیدہ تھیں۔ (بخاری جلد 2صفحہ 865) عرب میں اُس زمانہ میں یمن کی چادریں بڑی مقبول تھیں۔ یہ سوتی ہوتی تھیں (یعنی کھدر کی ہوتی تھیں)۔ اور ان کے اوپر (بعض دفعہ) سبز یا لال (یا کسی) رنگ کی دھاریاں بھی بنی ہوتی تھیں۔ (عمدۃ القاری صفحہ 311)