گلدستہ سنت جلد نمبر 2 |
|
دھاری دار چادر : ابو رمثہh فرماتے ہیں کہ میں نے نبیd کو دیکھا کہ وہ سبز دھاری دھار چادروں میں ملبوس تھے۔ (مسلم، ترمذی، ابوداؤد،شرح مواہب جلد5صفحہ15) حضرت یعلیٰ بن امیہh فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اکرمﷺ کو دیکھا کہ بیت اللہ کا طواف کررہے تھے اور سبز دھاری دھار چادر میں تھے جسے دائیں جانب سے نکال کر کندھے پر ڈال رکھا تھا۔ (ابو داؤد، زرقانی جلد5صفحہ151) حضرت عامرh کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ کو مقام منیٰ میں خچر پر سوار خطبہ دیتے ہوئے دیکھا اور آپﷺ پر لال دھاری دھار چادر تھی اور حضرت علیh آپ کی بات کو پہنچا رہے تھے اور لوگ زیادہ تھے۔ (سیرت الشامیہ جلد7صفحہ491) آپﷺ بات فرمارہے تھے اور علیh اُس بات کو سن کر آگے امت کو پہنچا رہے تھے۔ اُم الحصینk فرماتی ہیں کہ میں نے حج کے موقع پر نبیd کو دھاری دھار چادر میں دیکھا جسے آپﷺ نے بغل سے نکال کر لپیٹ رکھا تھا۔ (مسند، سیرت الشامی جلد7صفحہ426) حضرت جابرh فرماتے ہیں کہ لال دھاری دھار چادر آپﷺ کے پاس تھی یہ بات ابھی گزرچکی ہے سُرخ دھاری دھار ہونے کا کیا مطلب ہے۔ پوری بات دوبارہ توذکر نہیں کرتے مگر اتنی بات یاد رکھیں کہ مکمل سُرخ لباس مردوں کے لیے صحیح نہیں ہے۔ یہ فسّاق کا طریقہ ہے۔ کپڑا سفید ہو اور اس میں کچھ مائل لکیریں ہوں تو حرج نہیں۔ جسے آپ عیدین اور جمعہ میں زیب تن فرمایا کرتے تھے۔ (بیہقی، سیرت جلد7صفحہ491)