گلدستہ سنت جلد نمبر 2 |
|
اللہ والوں کی صحبت کیوں ضروری ہے؟ اب یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ اللہ والوں کی صحبت کیوں ضروری ہے؟ اس کا جواب علمائے کرام نے یہ دیا ہے کہ انسان عمل تو کرتا رہتا ہے۔ یعنی عمل تو انسان کی زندگی میں آہی جاتا ہے مگر جب تک انسان اللہ والوں کی مجلس میں نہیں بیٹھتا عمل کے اندر اخلاص سے محروم رہتا ہے۔ عمل کررہا ہوگا زندگی کے بیس تیس چالیس سال گزرے ہوں گے، وہ شخص بڑے بڑے اعمال کررہا ہوگا لیکن اگر کسی اللہ والوں کے پاؤں میں نہیں بیٹھا ہوگا تو اخلاص کی اس مقدار کا اس کو پتا ہی نہیں ہوگا۔ سمجھ نہیں ہوگی کہ وہ کیا نعمت ہوا کرتی ہے۔اللہ والوں کی صحبت مفید ہونے کی وجوہات : ویسے تو بہت زیادہ ہیں لیکن چار بنیادی وجوہات علماء نے لکھی ہیں۔ یہ باتیں بڑی اہمیت کی حامل ہیں۔پہلی وجہ : یہ ہے کہ جس طرف ان کے دل متوجہ ہوتےہیں اللہ کی رحمت اس طرف متوجہ ہوجاتی ہے یعنی ان کے پاس اللہ کی رحمت کو کھینچنے والے مقناطیس ہوتے ہیں۔ علماء سے پوچھا گیا کہ ایسا کیوں ہوتا ہے؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ یہ اس لیے ہوتا ہے کہ یہ اللہ کے منظورِ نظر ہوا کرتے ہیں۔دوسری وجہ : یہ ہے کہ ان کےملفوظات کو سن کر انسان کو اپنے نفس کے رزائل اور نفس کی خباثتوں کا