گلدستہ سنت جلد نمبر 2 |
بیوی کو بھی بچاؤ۔ سسرال والوں کو بھی بچاؤ۔ بھائیوں کو بھی بچاؤ، رشتہ داروں کو بھی بچاؤ۔ جن سے کاروباری شراکت ہے ان کو بھی بچاؤ۔ اخلاق اس چیز کا نام نہیں کہ لوگ تمہیں تکلیف دیں اور تم صبر کرو۔ بلکہ اخلاق اس چیز کا نام ہے کہ تم کسی کو تکلیف نہ دو۔حضرات صحابہ اور سنت کا اہتمام: سنتوں پر عمل کی بات ہو اور حضرات صحابہ کی مثال نہ دیں۔ تو بات پوری ہی نہیں ہوتی۔ اس لیے چند باتیں درج ذیل ہیں۔حضرت ابن عمر کی سنت سے محبت : حضرت عبداللہ بن عمرiکو دیکھا گیا کہ وہ کھلے ہوئے بٹن کے ساتھ نماز پڑھ رہے ہیں۔ کسی نے پوچھا کہ ایسے کیوں نماز پڑھ رہے ہیں؟ تو انہوں نے فرمایا: آقاﷺ کو ایسے نماز پڑھتے دیکھا تھا۔ (ترغیب جلد1صفحہ182) حضرت عبداللہ بن عمرi جب مکہ اور مدینہ کے درمیان سفر کرتے تو عجیب معاملہ اختیار فرماتے۔ جہاں جہاں آقاﷺ پڑاؤ ڈالا کرتے تھے، کوشش کرکے وہاں پڑاؤ ڈالتے تھے۔ جہاں جہاں آقاﷺ نے قیلولہ کیا۔ (شمائل کبریٰ جلد1صفحہ 214) وہیں قیلولہ کرتے۔ ایک جگہ کا تو نام بھی اسی وجہ سے شجر قیلولہ پڑگیا۔ اب آج کل فتنوں کا دور ہے۔ کچھ نئے دور کے لوگ نعوذباللہ یہ کہہ دیتے ہیں کہ نبیd کی کچھ سنتیں جن کا انہوں نے حکم دیا ہے ان پر عمل کیا جائے۔ اور کچھ سنتیں جو عادتاً ہیں ان میں اختیار ہے۔ تو وہ لوگ جو نبیd کی محبتوں کو نہیں سمجھتے وہ سنت کے اندر فرق کردیتے ہیں۔ لیکن صحابہj عاشقِ رسولﷺ تھے۔ ان کو جو حکم دیا جاتا اس کو بھی پورا کرتے اور جہاں جہاں نبیdکا اختیاری عمل ہوتا، تو وہ اس بشری تقاضے کو بھی پورا کرتے