گلدستہ سنت جلد نمبر 2 |
|
لیے تھے، اتنا حسن تھا۔ مَا ھٰذَا بَشَرًا اِنْ ھٰذَآ اِلَّا مَلَکٌ کَرِیْمٌ (یوسف: 31) اور آقاd کو جو حسن دیا اس کے بارے میں بی بی عائشہk نے کیا فرمایا؟ کہنے لگیں کہ اے مصر کی عورتو! تم نے یوسفd کو دیکھا تو ہاتھ کاٹ لیے، میرے محبوبﷺ کو دیکھتیں تو سینہ کاٹ لیتیں، سینے پر چھریاں پھیر دیتیں۔ تو آقاd کا چہرہ مجھے بتائیں! داڑھی والا تھا یا بغیر داڑھی کے تھا؟ کہیں کوئی روایت ملتی ہے کہ نبیd نے شیو کروائی ہو۔ اس کا مطلب کیا کہ افضل نبیﷺ کے لیے ہر چیز افضل اللہ تعالیٰ کی طرف سے ملی ہے۔ اب اپنے موضوع سے متعلق چند باتیں ہم کریں گے۔ جیسے پہلے کھانے پینے کے بارے میں نو اور دس بیان چلے، اب لباس کے بارے میں بات چل رہی ہے۔ قمیض اور پاجامہ کے بیان کے بعد اب عمامہ کے متعلق بات عرض کی جارہی ہے۔ جس کو ہم پگڑی کہتے ہیں۔ اب اتباعِ سنت کے شوق کے ساتھ ذرا آقا d کی سنتیں پڑھیے میری دعا ہے اللہ کرے کہ یہ مبارک باتیں، نبیd کی باتیں تو جہاں بھی ہوں مبارک ہیں اور یہ تو اللہ کا گھر ہے، مسجد ہے ہوسکتا ہے کہ آج کوئی ارادہ کرہی لے کہ آج کے بعد میں نبیd کا ہر طریقہ اپناؤں گا۔ کوئی ایک بھی ارادہ کرلے تو مجھے لگتا ہے کہ حضرت کا یہاں بُلانا فائدہ مند ہوجائے گا۔ ہم تو فقیر لوگ ہیں، آواز لگاتے ہی رہتے ہیں۔ عمامہ یہ نبیd کی مبارک سنت ہے پگڑی آقاd کی مبارک سنت ہے اس کے بارے میں تفصیل سنیے!کالے رنگ کا عمامہ : حضرت جابرh فرماتے ہیں کہ حضورِ اقدسﷺ فتح مکہ کے وقت جب شہر میں داخل ہوئے تو آپﷺ کے سر مبارک پر سیاہ رنگ کا عمامہ تھا۔ (شمائل، صفحہ 9)