گلدستہ سنت جلد نمبر 2 |
کے لیے پسند فرمایا تو جو مرد مہندی لگائے تو وہ عورتوں کے ساتھ مشابہت اختیار کرے گا اور عورتوں کے ساتھ مشابہت اختیار کرنے کی وجہ سے اس کو لعنت کا مستحق ہونا پڑے گا۔ بہرحال اللہ پاک سے دعا ہے کہ اللہ پاک ہمیں سمجھ عطا فرمائے آمین۔ اور ایک ایک سنت کو شوق اور لگن سے پورا کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین۔دل کی صفائی : یہ چند باتیں تو تھیں ظاہری صفائی اور سنت کےبارے میں۔ اب چند باتیں دل کی صفائی کے متعلق بھی سن لیجیے کہ دل کی صفائی کے لیے کیا چیزیں ضروری ہیں۔ دل کی صفائی کثرتِ ذکر سے ہوگی اور اللہ والوں کی صحبت سے ہوگی۔ حضرت عبداللہ بن عمرi فرماتے ہیں کہ لِکُلِّ شَیْ ءٍ مَعْدَنْ وَمَعْدَنُ التَّقْوٰی قُلُوْبُ الْعَارِفِیْنَ. (کتاب الزہد،مجمع الزوائد حدیث:17944) ’’ہر چیز کا ایک خزانہ ہوا کرتا ہے اور تقویٰ کا خزانہ اللہ والوں کے دل ہوا کرتے ہیں‘‘۔تقوٰی کیسے اور کہاں سے ملے گا ؟ تقوٰی کا حاصل کرنا فرض عین ہے یعنی ہر ایک کے لیے ضروری ہے۔ مگر یہ کیسے ملے گا؟ یہ اللہ والوں کی صحبت سےملے گا۔ قرآن مجید میں اللہ پاک فرماتے ہیں کہ يٰۤاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰهَ وَكُوْنُوْا مَعَ الصّٰدِقِيْنَ۰۰۱۱۹ (التوبۃ:119) ’’اے ایمان والو! اللہ سے ڈرو اور سچے لوگوں کے ساتھ رہا کرو‘‘۔