گلدستہ سنت جلد نمبر 2 |
|
Logicکے دلدادہ: اب یہاں ایک بات سمجھنے والی ہے۔ آج بہت سارے لوگ Logic کے پیچھے جاتے ہیں۔ ہر بات میںLogic تلاش کرتے ہیں۔ اگر عقل سے پوچھیں تو عقل ہمیں کیا کہتی ہے؟ کہ دیکھو! پوری فوج کے پاس ایک ہی ہتھیار ہے وہ ہے آپd کا عصا، سنبھال کر رکھنا، مضبوطی سے پکڑنا، پانی میں مارنے سے کیا ہوگا؟ عصا خراب ہوجائے گا، ٹوٹ جائے گا، بہہ جائے گا، کچھ بھی نقصان ہوسکتا ہے۔ عقل کیا کہتی ہے؟ اے موسیٰ! پانی پہ مت مارنا، فرعون قریب آرہا ہے، مضبوطی سے ہاتھ میں پکڑ لو، جیسے ہی فرعون آئے تاک کے اس کے نشانہ مارنا۔ اُس کی آنکھ کو پھوڑدینا، اُس کے سر کو ماردینا، اگر وہ مرگیا تو یہ واحد طریقہ ہے کہ تم بچ جاؤ گے ورنہ آج عقل کے پاس اس سے اچھا علاج کوئی نہ تھا۔ لیکن بھائیو! یہ عقل کی پکار تھی۔ یہ نظر کی بات ہے۔ لیکن خبر کیا ہے؟ خبر یہ دی جاری ہے پروردگارِ عالم کی طرف سے اَنِ اضْرِبْ بِّعَصَاكَ الْبَحْرَ١ؕ (الشعرآ:63) میرے پیارے موسیٰ! آپ اپنے عصا کو سمندر پر ماریے۔ آپ کے پاس عصا ہے، آپ اُس کو ماردیجیے سمندر میں ہمارے حکم سے۔ پھر ہم جو چاہیں گے وہ کریں گے۔اللہ تعالیٰ کی ماننے میں نجات : اللہ کی شان! حضرت موسیٰd نے حکم ربی کے اوپر عصا کو پانی پر مارابارہ راستے بن گئے۔ موسیٰd بنی اسرائیل کو لے کر روانہ ہوئے ان راستوں پر،ان کے