گلدستہ سنت جلد نمبر 2 |
|
یوں نہیں کہا کہ بیوی کو دے دینا یا صدقہ کردینا بلکہ کہا کہ جلا دو اتنا ناپسند کیا۔ سفید لباس کی بڑی ترغیب دی کہ اللہ کو پسند ہے اور جنت کا رنگ بھی سفید ہے۔ (بزار، مجمع جلد5صفحہ 131) ایک روایت میں ہے کہ سفید رنگ پہنا کرو۔ (ترمذی جلد 1صفحہ 118، ابو داؤد صفحہ 62)کالے رنگ کا لباس : سیاہ (یعنی کالے) رنگ کے لباس کے بارے میں بھی چند باتیں ہیں۔ امی عائشہk فرماتی ہیں کہ رسولِ اکرمﷺ کے لیے سیاہ رنگ کا لباس بنایا گیا۔ تو آپﷺ نے اُسے پہنا، جب پسینہ آیا تو آپﷺ نے اُس میں سے صوف کی بُو محسوس کی۔ آپﷺ کے مبارک پسینہ میں تو خوشبو تھی، اور کپڑا صوف کا یعنی اُون بنا ہوا تھا۔ نبیd تو بہت سلیم الطبع تھے اور آپﷺ کی طبیعت بہت ہی صاف ستھری تھی اور صفائی پسند تھے، اس کپڑے کی(Smell) باہر آئی تو آپﷺ نے اس کو اُتار دیا۔ (مشکوٰۃ صفحہ 376) لیکن بہرحال حدیث میں آتا ہے کہ آپﷺ نے کالا لباس پہنا، لیکن لباس پورا کالا پہننا مناسب نہیں ہے کالے لباس سے مراد کالی چادر پہن لینا اس کی اجازت ہے، اس کی گنجائش ہے۔ صحابہ کرام jکی ایک جماعت نے کالا لباس استعمال کیا ہے،مگر آپﷺ نے کالالباس یعنی کالی چادر کالا کمبل استعمال کیا ہے، لباس میںآپ کا عمامہ عموماً سیاہ ہوتا تھا باقی اور لباس نہیں۔ (جمع الوسائل صفحہ 166) عبداللہ بن زیدh نے بیان کیا ہے کہ نمازِ استسقا کے موقع پر آپﷺ سیاہ چادر زیب تن فرماتے تھے۔ (سیرت الشامی جلد7 صفحہ 493) ایک روایت میں مسلمان مردوں کے لیے زعفرانی رنگ کو منع فرمایا ہے۔ (بخاری جلد2صفحہ 869)