گلدستہ سنت جلد نمبر 2 |
|
بھی عملمیں، کسی بھی طریقے میں کسی بھی غیر قوم یا مذہب کا محتاج نہیں۔ اس کی اپنی ایک جداگانہ شخصیت ہے۔ ایک جداگانہ تہذیب ہے۔ کسی بھی چیز میں اسلام کسی کو Follow نہیں کرتا۔ یہ پوری کائنات کو دعوت دیتا ہے کہ کائنات اگر امن چاہتی ہے، پُرسکون زندگی چاہتی ہے، اللہ رب العزت کی رضا چاہتی ہے، جنت میں اعلیٰ مقام چاہتی ہے، تو یہ کائنات میں رہنے والی ہر چیز کو دعوت دیتا ہے کہ آؤ اور رسول اللہﷺ کے طریقے پر ڈھل جاؤ۔ جو نبیd کے طریقے پر چلا وہ کامیاب ہوگیا۔اللہ تعالیٰ کی رضا مندی اور ناراضگی کا پیمانہ : اکثر دوست پوچھتے ہیں اور فون بھی آتے ہیں کہ بیماری آگئی ہے، پریشانی آگئی ہے، غم آگیا ہے تو لگتا ہے کہ اللہ رب العزت ہم سے ناراض ہوگئے۔ اور دلیل یہ دیتے ہیں کہ ہماری دعائیں قبول نہیں ہورہیں اور پریشانی والے حالات آگئے ہیں، بیماری آگئی ہے۔ معلوم یہ ہوا کہ لوگ دنیا کے غموں اور پریشانیوں کے آنے کو اللہ کی ناراضگی کا سبب سمجھتے ہیں۔ اور کاروبار چمک رہا ہو خواہ وہ سود سے ہو یا حرام سے ہو، یا جھوٹ کی وجہ سے پیسہ آرہا ہو تو یہ سمجھتے ہیں کہ اللہ رب العزت ہم سے بہت راضی ہیں۔ یعنی دنیا کے ظاہری مال پیسے وغیرہ کے آنے کو اللہ کی رضا سمجھتے ہیں، اور دنیا کے ظاہری غموں اور پریشانیوں کے آنے کو اللہ کی ناراضگی سمجھتے ہیں۔ بڑے دھوکے میں پڑ گئے بہت بڑے دھوکے میں پڑ گئے۔ یاد رکھیے! اللہ رب العزت کی رضا مندی اور ناراضگی کا تعلق مال ودولت، سلطنت وبادشاہت کے آنے جانے سے نہیں ہے۔ قارون کے پاس تو بہت پیسہ تھا، لیکن حضرت بلالh کے پاس تو کچھ بھی نہ تھا وہ غلام تھے اور غلام کے بیٹے تھے۔ لیکن ان کو نبیd