گلدستہ سنت جلد نمبر 2 |
|
معاف کردیتے ہیں۔ انسان جب کپڑے بدلتا ہے تو کپڑے بدلنے کے لیے اس کو بے لباس ہونا پڑتا ہے تو اس کے بارے میں حکم شرعی یہ ہے کہ چونکہ جنات اور شیاطین تو ہمارے دشمن ہیں اور دشمن تو اپنے دشمن کی ٹوہ میں لگا ہوتا ہے۔ تو اس کے بارے میں نبیd نے ارشاد فرمایا: جنات کی آنکھیں اور انسان کے ستر کے درمیان پردہ یہ ہے کہ جب مسلمان کپڑا اُتارنے کا ارادہ کرے تو یہ دعا پڑھے۔ بِسْمِ اللہِ الَّذِیْ لَا اِلٰہَ اِلَّا ھُوْ ’’اس اللہ کے نام سے جس کے سوا کوئی معبود نہیں‘‘۔ (ابن سنی صفحہ 240) اور دوسری روایت میں ہے کہ صرف ’’بسم اللہ‘‘ بھی پڑھ سکتے ہیں۔ (ابن سنی صفحہ240،اذکار صفحہ18) تو یہ عمل کرنے سے شیطان اور انسان کے درمیان پردہ حائل ہوجاتا ہے اور جنات انسان کو تکلیف نہیں پہنچاسکتے۔ تو یہ سنتیں ہیں جن پر عمل کرنے سے ہمیں رسول اللہﷺ کی اتباع نصیب ہوگی اور سنت پر عمل کرنے کا ہمیں ثواب ملے گا۔سنتوں پر عمل کرنے کی تاکید ازروئے قرآن: سنت پر عمل کرنے کے متعلق آپd کے ارشادات اور آیاتِ قرآنی یہ ہیں۔ پہلی آیت مبارکہ: اللہ پاک نے ارشاد فرمایا: یَآ اَیُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْٓا اَطِیْعُوا اللہَ وَاَطِیْعُو الرَّسُوْلَ وَلَا تَوَلَّوْا عَنْہُ (الانفال:20) ’’اے ایمان والو! اللہ کی بات مانو اور رسولﷺ کی اتباع کرو۔ اور ان سے روگردانی نہ کرو‘‘۔