گلدستہ سنت جلد نمبر 2 |
اور سلام پھیرنے کے بعد سو بار 100 درود شریف پڑھے۔ تین شبِ جمعے گزرنے نہ پائیں گےکہ ان شاء اللہ اگر اللہ کو منظور ہوا تو دیدار ہوجائے گا۔ (شمائل کبریٰ جلد1صفحہ277)دوسرا عمل : اسی طرح علماء نے یہ بھی لکھا کہ انسان دو رکعت نفل پڑھے اور ہر رکعت میں الحمدللہ کے بعد 25دفعہ سورہ اخلاص پڑھے اور سلام پھیرنے کے بعد یہ والا درود شریف 1000 مرتبہ پڑھے: صَلَّی اللہُ عَلَی النَّبِیِّ الْاُمِّیِّ (فضائل درود شریف صفحہ53) اگر کوئی ایسا بھی کرے گا تو ان شاء اللہ نبیﷺ کی خواب میں زیارت ہوجائےگی۔ ہم عمل کرلیں ہونا یا نہ ہونا اللہ کی طرف سے ہے۔ کم ازکم ہم نام لکھواسکتے ہیں کہ ان کے دل میں نبیﷺ کی محبت تھی۔زیارت کن کو ہوئی ہے ؟ لیکن میرے بھائیو! یہ خوابوں میں زیارت اکثر اُن کو ہوتی ہے جن کی زندگی سنت کے مطابق ہوتی ہے۔ ہمارے بہت سے بزرگ اور علماء ایسے بھی تھے کہ جو یہ عمل بھی نہیں کرتے تھے کہ ہم نبیﷺ کو اپنا چہرہ کیسے دکھائیں گے۔ خوب ڈرتے تھے۔ تو بھائیو! اپنے چہروں کو داڑھی سے سجا ئیں۔ لباس کو سنت کے مطابق بنائیں۔ اپنے 24گھنٹے کے اعمال کو سنت کے مطابق بنائیں۔ اپنی زبان کو جھوٹ سے خالی کریں۔ نامحرموں سے تعلقات کو ختم کریں۔ موبائل فون کے غلط استعمال سے بچیں۔ نگاہوں کی بدپرہیزی سے بچیں۔ جو نگاہیں نامحرموں پر بے حیائی اور غلط طریقے سے پڑتی ہیں یہ غلیظ نگاہیں نبیﷺ کے چہرہ پر کیسے پڑیں گی۔ ایک