گلدستہ سنت جلد نمبر 2 |
بار حج وعمرہ کی توفیق عطا فرمائے اور لے جائے۔ آمین۔ بیت اللہ کے سائے میں انسان جب جائے تو اللہ سے عرش کے سائے کو بھی مانگ لے۔ باقی ان دونوں حدیثوں سے جو سبق ملتا ہے وہ یہ کہ آپﷺ چادر سے ہی ٹیک لگانے کا کام لے لیا کرتے تھے۔ اس سے معلوم ہوا کہ جسے جو چیز میسر ہو انسان اس کے اوپر ہی صبر کرلے۔ ہر وقت تکیہ کا اہتمام اور ہر وقت ہر چیز پوری ہوجانا یہ ضروری نہیں۔ جو نعمت حاضر ہو، انسان صبر شکر کے ساتھ اس کو استعمال میں لے آئے۔قابلِ اصلاح سوچ: عورتیں اس بات کا بہت زیادہ خیال رکھیں کہ یہ لباس کے بارے میں زیادہ حسّاس ہوتی ہیں۔ ان کا دل کرتا ہے کہ ایسا لباس پہنیں جو کسی نے نہ پہنا ہوا ہو۔ اور ہر مجلس میں، ہر محفل میں نیا لباس پہنیں اور دوبارہ نہ پہنیں۔ ایک لباس یہ چند دفع پہن لیں تو دوبارہ پہننے میں ان کو شرم محسوس ہوتی ہے۔ کہتی ہیں کہ نہیں اب نیا چاہیے۔ اور اسی وجہ سے لوگوں کا کاروبار بھی چمک رہا ہے۔ جو سوٹ 2ہزار کا ہے وہ 5 ہزار کا بھی دے دیتے بار حج وعمرہ کی توفیق عطا فرمائے اور لے جائے۔ آمین۔ بیت اللہ کے سائے میں انسان جب جائے تو اللہ سے عرش کے سائے کو بھی مانگ لے۔ باقی ان دونوں حدیثوں سے جو سبق ملتا ہے وہ یہ کہ آپﷺ چادر سے ہی ٹیک لگانے کا کام لے لیا کرتے تھے۔ اس سے معلوم ہوا کہ جسے جو چیز میسر ہو انسان اس کے اوپر ہی صبر کرلے۔ ہر وقت تکیہ کا اہتمام اور ہر وقت ہر چیز پوری ہوجانا یہ ضروری نہیں۔ جو نعمت حاضر ہو، انسان صبر شکر کے ساتھ اس کو استعمال میں لے آئے۔قابلِ اصلاح سوچ : عورتیں اس بات کا بہت زیادہ خیال رکھیں کہ یہ لباس کے بارے میں زیادہ حسّاس ہوتی ہیں۔ ان کا دل کرتا ہے کہ ایسا لباس پہنیں جو کسی نے نہ پہنا ہوا ہو۔ اور ہر مجلس میں، ہر محفل میں نیا لباس پہنیں اور دوبارہ نہ پہنیں۔ ایک لباس یہ چند دفع پہن لیں تو دوبارہ پہننے میں ان کو شرم محسوس ہوتی ہے۔ کہتی ہیں کہ نہیں اب نیا چاہیے۔ اور اسی وجہ سے لوگوں کا کاروبار بھی چمک رہا ہے۔ جو سوٹ 2ہزار کا ہے وہ 5 ہزار کا بھی دے دیتے ہیں۔ کیا ہے جی؟ ڈیزائننگ ہے، جی یہ نیا ڈیزائن ہے، وہ نیا ڈیزائن ہے۔ تو فضول خرچی پر ہم جارہے ہیں اور نبیd کی سنت کو ہم چھوڑ رہے ہیں۔ سادہ لباس جو ضرورت کو پورا کردے وہ کافی ہے۔صحابیات کی سادگی: بی بی عائشہk فرماتی ہیں کہ میرے پاس ایک ایسا لباس تھا، ایک ایسی قمیص تھی جس میں مدینہ کی کتنی بچیوں کی شادیاں ہوگئیں وہ لے جاتی تھیں، اُس میں شادی ہوجاتی تھی اور پھر واپس آجاتا تھا۔