گلدستہ سنت جلد نمبر 2 |
مرد بنایا اور وہ عورتوں کی مشابہت اختیار کرتا ہے۔ اور اسی طرح عورت بنایا اور وہ مردوں کی مشابہت اختیار کرتی ہے، لعنت کی گئی ان کے اوپر۔ (ترغیب جلد3صفحہ105)تین محروم آدمی : حضرت عبداللہ بن عمرi سے روایت ہے کہ آپﷺ نے فرمایا کہ تین آدمی جنت میں داخل نہیں ہوں گے۔ یہ کون خبردے رہا ہے؟ وہ کہ جن کو کفار نے بھی کہا کہ صادق الامین ہیں۔ کافروں نے آپﷺ کو جادو گر کہا، ساحر کہا، طرح طرح کی تکلیفیں پہنچائیں، لیکن کوئی کافر حتیٰ کہ ابو جہل بھی آپﷺ کو جھوٹا نہیں کہہ سکا۔ آپﷺ کے صدق کو جانتا تھا، آپ کی سچائی کو مانتا تھا۔ اللہ تعالیٰ نے جنہیں دنیا میں جنت کو دکھایا، جہنم کو دکھا دیا وہ فرماتے ہیں، جو حق اور سچائی پر ہیں وہ فرمارہے ہیں کہ جنت میں تین لوگ داخل نہیں ہوں گے: (1) والدین کا نافرمان (جو ماں باپ کی نہیں مانتا)۔ (2) دیوث (دیوث کہتے ہیں اس شخص کو کہ جس کی بیوی، ماں، بہن کے پاس دوسرے غیر محرم آئیں اور اس کو پرواہ نہ ہو یعنی آسان اور آج کی زبان میںمکس گیدرنگ میں شامل ہونے والوں کو دیوث کہا جاسکتاہے۔ہماری اخلاقی تباہی : کل میں مسجد سے باہر نکلا اللہ کو حاضر ناظر جان کے بات کررہا ہوں۔ ظہر یا عصر کی نماز کے بعد مسجد سے باہر نکلا تو ایک آدمی میرے پاس آیا اور کہنے لگا: حضرت! ایک مسئلہ پوچھنا ہے تو میں نے کہا: پوچھو۔ تو کہنے لگا: ایک آدمی نے بیٹے کی منگنی کی اور منگنی