گلدستہ سنت جلد نمبر 2 |
|
دھوتے ہوئے ذرا مشکل ہوتا ہے۔ بھائی! یہ کوئی بڑی بات نہیں ہے۔ نبیd نے مختلف رنگ پہن کر امت کے لیے گنجائش نکالی ہے لیکن پسند سفید کپڑے کو کیا ہے۔ یہ تو شوق اور رغبت کی باتیں ہیں۔ جو عمل پر آجاتا ہے تو اس کے لیے منجانب اللہ آسانیاں بھی ہوجاتی ہیں۔اور ایک حدیث میں آتا ہے کہ سبز رنگ اہل جنت کا رنگ ہے۔ (زرقانی علی المواہب جلد5صفحہ 15)خواتین کے لیے سنت : امی عائشہk فرماتی ہیں کہ آپﷺ کے کپڑوں کو ہم نے خوشبو سے رنگا تھا جسے آپﷺ گھر میں بھی پہنتے تھے، ازواج مطہرات کے پاس جاتے تب بھی پہنتے تھے اور اس میں نماز بھی پڑھتے تھے۔ (سیرت صفحہ 495) پتا چلا کہ خوشبوؤں میں بھی رنگ کو استعمال کرلیتے تھے۔ اب یہ محبت کی بات ہے کہ بیوی کو شوہر سے اتنی محبت ہو کہ شوہر کے کپڑے خوشبو سے رنگ رہی ہے۔ بیوی کے لیے بھی تو سنت ہونی چاہیے یہ تو نہیں کہ مرد ہی پوری کریں گے، کوئی عورت بھی پوری کرے۔خاص مواقع کے لیے آپﷺ کی چادر : حضرت عروہ h سے روایت ہے کہ آپﷺ کے پاس ایک سبز رنگ کی چادر تھی جسے آپﷺ وفود کے آنے پر استعمال فرمایا کرتے تھے۔ (ابن سعد، سیرت جلد7صفحہ 490) چادروں کے بارے میں پیچھے تو یہ تفصیل گزری کہ یمن کی چادریں آتی تھیں اور آپﷺ بہت شوق سے اُن کو پہنا کرتے تھے۔ تو چادر کا پہن لینا اپنے پاس رکھنا عید کے لیے جاتے ہوئے اتباعِ سنت سے یہ ثواب کی بات ہے۔ ایک صحابی یعلیٰ بن امیہh فرماتے ہیں کہ میں نے آپﷺ کو سبز رنگ کی چادر میں طواف کرتے دیکھا ہے جسے