گلدستہ سنت جلد نمبر 2 |
|
کے دن اللہ اس کو اپنے دشمنوں کی قطار میں کھڑا نہیں کریں گے۔ اَلْمَرْءُ مَعَ مَنْ اَحَبَّ. (متفق علیہ) ’’دنیا میں جس کو جس کے ساتھ محبت ہوگی، اللہ قیامت کے دن اُس کو اُسی کے ساتھ کھڑا کردیں گے‘‘۔بچیوں کا پینٹ پہننا : اب ذرا ایک بہت نازک بات ہے۔ نازک مسئلہ چھیڑنا تو نہیں چاہیے لیکن لباس سے متعلق ہے اور اسی کے بارے میں بات چل رہی ہے تو اس لیے بات واضح کردینا بھی ضروری ہے۔ آج کل پینٹ کا رواج چل رہا ہے۔ بہت سے لوگ پینٹ پہنتے ہیں۔ اس کے بارے میں تفصیلات سُن لیں! سمجھ لیجیے کہ عورتوں کے لیے تو پہننا کسی صورت بھی جائز نہیں، بلکہ مجھے ذاتی طور پر عورتوں کے لیے Traousers سے بھی نفرت ہے ۔ اور مردوں میں جو پینٹ کا رواج ہے اس کے بارے میں چند باتیں تو بذات خود بھی ناجائز ہیں چاہے اس میں تشبہ ہو یا نہ ہو۔پہلی خرابی : چنانچہ ایک بنیادی خرابی تو پینٹ میں یہ ہوتی ہے کہ وہ ٹخنوں سے نیچے پہنی جاتی ہے، یعنی پینٹ اتنی لمبی ہوتی ہے کہ ٹخنے ڈھک جاتے ہیں اور شریعت نے واضح طور پر اس بات سے منع کردیا۔دوسری خرابی : دوسری خرابی یہ ہے کہ عام طور سے اتنی Tightچست ہوتی ہے کہ جسم کے وہ اعضا