گلدستہ سنت جلد نمبر 2 |
|
رکھنا چاہیے۔ کتنے نیک لوگ ہیں جو یہ خواہش دل میں رکھے دنیا سے رخصت ہوگئے، مگر اُن کو یہ سعادت نصیب نہ ہوئی۔ خیال رہے کہ خواب میں نبیﷺ کا دیدار ہونا یقیناً اچھی بات ہے مگر نہ ہونا دین میں کسی نقص کی وجہ نہیں۔ ضروری نہیں کہ ہر دیندار آدمی کو خواب میں دیدار بھی ہوجائے۔ لیکن اتنی بات ہے کہ جو نبیﷺ کو خواب میں دیکھتا ہے تو نبیﷺ کو ہی دیکھتا ہے، شیطان کسی بزرگ نیک بندے کے روپ میں آسکتا ہے لیکن شیطان نبیﷺ کا روپ اختیار نہیں کرسکتا۔ اور شیطان کسی نیک یا بزرگ صورت کی میں آکر انسان کو ورغلا بھی سکتا ہے لیکن آپﷺ کی شکل میں نہیں آسکتا۔ علامہ مناویm نے فرمایا کہ شیطان انبیاf کی شکلوں میں بھی نہیں آسکتا۔ (جمع صفحہ233)آپﷺ کو تکلیف پہنچانے والے : اب سب کی یہ خواہش ہے کہ آپﷺ کی زیارت ہوجائے تو اس معاملے میں ایک دوعمل سن لیجیے۔ لیکن اس سے پہلے ایک خواب سن لیجے جو چند دن پہلے ایک بزرگ نے دیکھا۔ بنگلہ دیش کے بزرگ ہیں۔ روح الامین ان کا نام ہے۔ اُن کو 88 دفعہ آپﷺ کی خواب میں زیارت ہوچکی ہے۔ انہوں نے خواب میں دیکھا آپﷺ فرمارہے ہیں کہ یہ جو میرے روضئہ اقدس میں میرے قریب آکر کیمرے سے تصویریں کھینچتے ہیں، مجھے بڑی تکلیف پہنچاتے ہیں۔ اور یہ خواب بیان کرنے والے ہیں حضرت مولانا عبداللہ برنی صاحب زیدمجدہ یہ انوارالبیان تفسیر کے لکھنے والے مولانا