گلدستہ سنت جلد نمبر 2 |
بلکہ آخرت کی فکر ہے، دین کی فکر ہے۔ آپ بھی اپنے دین کی فکر کرلیں۔ کتاب آپ کے ہاتھوں میں ہے اسے پڑھیں، سیکھیں، عمل میں لائیں اور آگے پہنچادیں۔ ارشاد نبوی کا مفہوم ہے۔ اگر آپ علم کا ایک باب Chapterسیکھ لیں، تو آپ کے لیے 1000 رکعت ایسی نفل نماز پڑھنے سے بہتر ہے جسے اللہ نے اپنی بارگاہ میں قبول کرلیا ہو اور اگر وہی باب Chapterآپ لوگوں کو بھی سکھادیں، بے شک وہ لوگ اُس پر عمل کریں یا نہ کریں تو ان کو سکھانا بھی ایک ہزار 1000 رکعت ایسی نفلی نماز سے بہتر ہے جسے اللہ نے اپنی بارگاہ میں قبول فرمالیا ہو۔ (ترمذی) نبیﷺ کی باتیں حکمت سے بھرپور ہیں۔ اس ضمن میں بھی ارشاد نبوی ملاحظہ فرمائیں کہ حکمت کی بات جسے آدمی سنتا ہے وہ اس آدمی کے لیے ایک سال کی عبادت سے بہتر ہے۔ (الدیلمی عن ابوہریرہ) اندازہ کیجیے علم دین کا سیکھنا سکھانا کس قدر اہمیت کا حامل ہے اور یہی علم دین سیکھنا سکھانا پچھلے گناہوں کی معافی کا سبب بن جاتا ہے۔ (ترمذی) آپ تمام احباب خود بھی سیکھیں عمل کریں اور آگے بھی پہنچائیں تاکہ ہم سب کا صدقہ جاریہ بن جائے۔ میں اپنے تمام معاون ساتھیوں کا بالخصوص مولانا عمار صاحب کا بے حد شکر گزار ہوں جنہوں نے رات دن اس عظیم مقصد کے لیے کام کیا۔ اللہ تعالیٰ تمام احباب کو جزائے خیر عطا فرمائیں جو کسی بھی طرح سے اس کام میں شریک ومنسلک رہے ہیں۔ آپ تمام احباب سے دعاؤں کی التجا کے ساتھ ساتھ درخواست ہے کہ جہاں جہاں کمی، غلطی نظر آئے تو میری جانب منسوب کرتے ہوئے ضرور ہمارے پتے یا نمبرز پر اطلاع دے دیں تاکہ اس کی اصلاح کی جاسکے۔ رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا١ؕ اِنَّكَ اَنْتَ السَّمِيْعُ الْعَلِيْمُ وَتُبْ عَلَیْنَا اِنَّکَ اَنْتَ التَّوَّابُ الرَّحِیْمُ