گلدستہ سنت جلد نمبر 2 |
|
میرے بھائیو! سنتوں پر عمل کرنا جہاں جنت کی کنجی ہے، چھوڑدینا اللہ اور اس کے نبیﷺ کی لعنت کا ذریعہ بھی ہے۔سنت زندہ کرنے کا عظیم ثواب : حضرت عمر بن عوفh فرماتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے ارشاد فرمایا: جس نے میرے بعد میری کسی ایک ایسی سنت کو زندہ کیا جو کہ مٹ چکی تھی، پس اس سنت زندہ کرنے والے کے لیے ان تمام لوگوں جیسا ثواب ہے، جو اس پر عمل کریں گے۔ اور جو لوگ عمل کریں گے ان کے ثواب میں بھی کمی نہیں کی جائے گی۔ (ترغیب جلد1صفحہ 87) آج سنتیں مٹ رہی ہیں۔ اگر ہم معلوم کرکے سنتوں پر عمل کریں گے، تو ہمارے لیے آسانی ہوجائے گی۔ سنتوں پر عمل کی یہ باتیں ہوگئیں۔ (اول) اہتمام اور پابندی سے عمل کریں۔ (دوم) یہ کہ جستجو اور تلاش کرکے اس پر عمل کریں، یہ دونوں باتیں اس میں شامل ہوگئیں۔گمراہی سے بچاؤ کا نبوی نسخہ : نبیd نے فرمایا کہ میں تم میں دو چیزیں چھوڑے جارہا ہوں جس کی وجہ سے تم میرے بعد گمراہ نہیں ہوگے۔ (1) ایک اللہ کی کتاب (2) میری سنت (حاکم، کنز العمال جلد1صفحہ 154) ایک حدیث میں ہے کہ آقاﷺ نے فرمایا کہ اے لوگو! اگر تم نے ان چیزوں کو مضبوطی سے پکڑ لیا، تو ہرگز گمراہ نہیں ہوگے میں تم میں اللہ کی کتاب اور اپنی سنت کو