گلدستہ سنت جلد نمبر 2 |
|
سب سے سخت عذاب : بلکہ یہاں تک بھی بخاری شریف میں آتا ہے کہ قیامت کے دن سب سے زیادہ شدید ترین عذاب والے کون لوگ ہوں گے؟ تو فرمایا کہ تصویر بنانے والے ہوں گے؟ شدید ترین عذاب میں ہوںگے۔ ایک بچی بیعت ہوئی۔ اللہ اکبر کبیرا! اس نے جلا تو ساری تصویریں دیں، لیکن اس نے بتایا کہ 1500 تصویریں اس کے پاس تھیں۔ بتائیں زندگیوں میں رحمت کہاں سےآئے گی، گھروں میں رحمت کہاں سے آئے گی۔ یہ فیس بک کے اوپر تصویریں ہم نے لگادیں، موبائل پر لگادیں، دیواروں پر لگادیں، بتائیں اللہ کی رحمت کیسے دل میں آئے گی۔رحمت کے فرشتوں سے محروم گھر : ایک اور حدیث ہے، حضرت علیh فرماتے ہیں کہ رسول اکرمﷺ نے ارشاد فرمایا کہ حضرات ملائکہ (یعنی رحمت کے جو فرشتے ہیں) اس گھر میں نہیں آتے جس گھر میں کوئی تصویر ہو۔ (طحاوی جلد2صفحہ363) یہ طحاوی شریف کی روایت ہے اور امی عائشہk فرماتی ہیں کہ حضرت جبرائیلd نے نبیd سے عرض کیا کہ اے اللہ کے نبی! جس گھر میں تصویر ہو ہم لوگ وہاں نہیں جاتے۔ (طحاوی صفحہ363) ایک اور حدیث میں آتاہے کہ جس گھر میں کتا اور تصویر ہو اس گھر میں رحمت کے فرشتے نہیں جاتے۔حضرت حکیم الامت کا حکیمانہ جواب : اسی طرح کا کوئی سر پھرا تھا، آج کل تو لوگ لوجک (Logic) پر چلتے ہیں تو وہ