گلدستہ سنت جلد نمبر 2 |
|
کے ساتھ، توجہ کے ساتھ بات کو سنیں، ان شاء اللہ دلوں میں اثر آجائے گا۔ اِنَّ فِیْ ذٰلِکَ لَذِکْرٰی لِمَنْ کَانَ لَہُ قَلْبٌ (قٓ:37) ’’یہ باتیں اس کو فائدہ دیں گی جس کے سینے میں دل ہوگا‘‘۔ اور جس کے سینے میں سِل ہوگا اس کو فائدہ نہیں ملے گا۔گلدستئہ سنت کیا ہے ؟ یہ بتادوں کہ گلدستئہ سنت کیا ہے؟ یہ اصل میں حضورِ پاکﷺ کی سیرت ہے۔ آپﷺ کا چلنا کیسا تھا، اُٹھنا کیسا تھا، بیٹھنا کیسا تھا اور کھانا کیسا تھا۔ کھانے میں کیا پسند فرماتے تھے، کیا ناپسند فرماتے تھے۔ کب کیا کھایا، کب کیا پہنا، پہنتے کیا تھے۔ ہر ہر چیز کے بارے میں ان شاء اللہ تفصیلات آئیں گی۔ تو مقصد اس کا یہی ہے کہ مجھے بھی نبیd کی اتباع مل جائے اور سننے والوں کو بھی جہاں تک اللہ چاہیں، پوری امت ہے اللہ کے حبیب کی جہاںتک چاہیں اللہ آواز کو پہنچا دیں۔آپﷺ کی افضلیت : ایک بات دیکھیے! یہ ہمارا عقیدہ ہے کہ حضورِ پاکﷺ افضل الانبیاء ہیں، اور اللہ رب العزت نے اپنے پیارے حبیب حضورِ پاکﷺ کو ہر وہ چیز عطا کی جو سب سے افضل ہے۔ تفصیلات اس کی بہت ہیں۔ چند ایک اشارے دے کر بات کو شروع کرتے ہیں۔ کتابیں کتنی آئیں؟ چار۔ سب سے افضل کون سی؟ ’’قرآنِ پاک‘‘ اور وہ ہمارے نبیﷺ کو ملی۔ امتیں بے شمار آئیں، سب سے افضل امت کس کی؟ حضورِ پاکﷺ کی۔ پانی بیشمار ہیں لیکن افضل پانی کونسا ؟ ’’آبِ کوثر‘‘ اس سے افضل علماء نے لکھا ’’آبِ زمزم‘‘۔