گلدستہ سنت جلد نمبر 2 |
|
عمامہ بھی پہن لیں کہ میرے آقا کی خواہش ہے کہ میرے امتی اس کو پہنیں۔ اس پر ذرا غور کریں۔ حضرت ابو درداءh کی روایت ہے کہ نبی d نے فرمایا کہ اللہ جل جلالہ اور اس کے فرشتے جمعہ والے دن عمامہ باندھنے والوں پر دعائے رحمت کرتے ہیں۔ (مجمع جلد5 صفحہ 124) اور آج بعض حضرات پہلے وہ نائی کے پاس جا کر شیو بنواتے ہیں کہ جمعہ پڑھنا ہے۔العیاذ باللہنزول رحمت آقاﷺ کی سنت سے ہوگا: اللہ کی رحمت تو نبیd کی سنتوں کے ساتھ بندھی ہوئی ہے، ہم سنتوں پر عمل کرتے چلے جائیں رحمتوں کا اور برکتوں کا نزول دیکھتے چلے جائیں گے۔ ہماری زندگی میں جتنی سنتیں آئیں گی اتنی برکتیں آئیں گی۔ جتنا ہم یہود ونصاریٰ کے طریقوں پر چلیں گے اتنی بے برکتیاں آتی چلی جائیں گی۔ اور یہ عمامہ کیا ہے؟ سبحان اللہ، اللہ اکبر کبیرًا!عربوں کا تاج : ہمارے پیارے حبیبﷺ کا فرمان ہے کہ یہ عمامہ عربوں کا تاج ہے۔ (شمائل کبریٰ جلد1صفحہ 182) یہ آقاd کا فرمان ہے کہ یہ عربوں کا تاج ہے۔ ارے میرے بھائیو! آج اپنے سروں پر کپڑے کا عمامہ سجا لو، کل اللہ تعالیٰ سونے اور چاندی اور ہیرے کا عمامہ عطا فرمائیں گے جو چمک رہا ہوگا، سورج سے زیادہ روشن ہوگا، لیکن آج یہ کپڑے کا پہن کر دکھائیں۔ مجھے نہیں دکھانا، نہ حضرت کو دکھانا ہے۔ اللہ کو دکھانا ہے، اللہ کے لیے پہننا ہے۔ آپ یہاں کپڑے کا لے کر پہن لیں ان شاء اللہ ثم ان شاء اللہ اس کی برکت سے