گلدستہ سنت جلد نمبر 2 |
|
سفید کپڑے کے فضائل : ایک صحابی حضرت ابوذر hفرماتے ہیں کہ میں رسول اکرمﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپﷺ کو میں نے سفید لباس میں ملبوس دیکھا۔ (بخاری جلد2 صفحہ 867) حضرت عبداللہ بن عباسi سے روایت ہے کہ نبی اکرمﷺ نے فرمایا کہ سفید کپڑے پہنا کرو یہ تمہارا بہترین لباس ہے، اور ایسے ہی کپڑوں اپنے میں مُردوں کو دفنایا کرو۔ (ترمذی جلد1 صفحہ 118،ابو داؤد صفحہ 562) ایک حدیث میں آتا ہے کہ سفید کپڑے پہنوکہ یہ زیادہ خوشگوار اور پاکیزہ ہوتے ہیں، اور ان ہی کے اندر مُردوں کی تدفین کیا کرو۔ (شمائل ترمذی صفحہ 6) ابن ماجہ کی ایک روایت میں کتنی عجیب بات ہے کہ حضرت ابودرداءhفرماتے ہیں نبی پاکﷺ نے فرمایا کہ سب سے بہتر لباس جس میں تم اللہ تعالیٰ سے ملاقات کرو گے اپنی قبروں میں مرنے کے بعد اور مساجد میں زندگی کے اندر وہ سفید لباس ہے۔ (ابن ماجہ) یعنی مسجد میں جاتے ہوئے اہتمام کرو کہ سفید لباس پہنو تو بعض جگہ لوگوں کو دیکھا کہ جمعہ کے دن تو بہت خصوصیت کے ساتھ سفید لباس کا اہتمام کرتے ہیں اور اگر ساری زندگی ہوجائے تو اور بھی اچھا ہوجائے۔سفید لباس کے فائدے : ملا علی قاریm نے لکھا کہ سفید لباس کے اندر تواضع ہے اور اس کے اندر تکبر نہیں آتا یعنی تکبر سے بچنے کے لیے بھی یہ مدد گار ہے۔ اور ایک چیز فرمائی کہ سفید رنگ فطرتی رنگ ہے۔