گلدستہ سنت جلد نمبر 2 |
میں سے کوئی اچھا خواب دیکھے تو وہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے، پس الحمدللہ کہے اور اُس کا (دوسروں سے) ذکر کرے۔ (بخاری صفحہ1034) دوسری جگہ حضرت جابرh سے روایت ہے کہ اگر کوئی برا خواب دیکھے تو اپنے بائیں جانب تین بارتھو تھو کردے اور تین بار تعّوذ پڑھے یعنی اَعُوْذُبِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ (اذکار صفحہ83، مسلم صفحہ241) تین بار پڑھ لے۔ تو ان شاء اللہ یہ ناپسندیدہ خواب اس کو کوئی نقصان نہیں دے سکتا۔ پریشان ہونے کی ضرورت کوئی نہیں۔ اللہ تعالیٰ کی رحمت بہت وسیع ہے۔خواب سے متعلق آپﷺ کی عادتِ مبارکہ: خواب کے بارے میں آپﷺ کی عادتِ طیبہ یہ تھی کہ صحابہ کرامj سے اکثر پوچھتے تھے کہ بتاؤ تم میں سے کسی نے کوئی خواب دیکھا۔ اگر کسی نے دیکھا ہوتا تو آقاﷺ کے سامنے بیان کرتا اور آپﷺ اُس کی اچھی سی تعبیر بیان فرماتے۔ (بخاری جلد2صفحہ1043) مومن کا خواب مبشراتِ الٰہی میں سے ہے۔ اللہ تعالیٰ کی بشارتوں میں سے ایک بشارت ہے اور نبوت کا ایک حصہ اس کو قرار دیا گیا ہے۔ حافظ ابن حجر عسقلانیm سے روایت ہے کہ آپﷺ خواب کی بہت عمدہ تعبیر دیا کرتے تھے اس لیے آپﷺ صحابہ کرام سے پوچھا بھی کرتے تھے۔ (فتح الباری جلد 12صفحہ440) اور آپﷺ کا یہ پوچھنا عام طور سے نمازِ فجر کے بعد ہوا کرتا تھا۔ (بخاری جلد2صفحہ1043)