گلدستہ سنت جلد نمبر 2 |
تعالیٰ مجھ سے بھی راضی ہیں۔اسلام صفائی کو پسند کرتا ہے : بہرحال! ہمارا گلدستئہ سنت کا الحمدللہ! سلسلہ چل رہا تھا۔ اسلام صفائی کو پسند کرتا ہے، پاک صاف رہنے کو پسند کرتا ہے، معاملات میں بھی صفائی، کاروبار میں بھی صفائی، باطن میں بھی یعنی دل کی بھی صفائی، نفس کی بھی صفائی، اور جو جسم کے بال ہیں ناخن ہیں، میل کچیل ہیں اس کی بھی صفائی کو پسند کرتا ہے۔ الغرض اسلام ہر چیز میں صفائی پسند ہے، بلکہ نبیd نے فرمایا کہ صفائی تو ایمان کا حصہ ہے۔جہالت کی انتہا : ہم میں سے بعض لوگوں کو دھوکہ لگ جاتا ہے کہ گلی کے کنارے کوئی گندہ سا بابا ہو جس نے مہینوں سے غسل نہ کیا ہو اور گندگی، غلاظت اور بدبو اس سے آرہی ہو تو لوگ سوچتے ہیں کہ یہ بڑا اللہ کے قریب ہے۔کیا تم کسی میلے کچیلے کو دوست بناتے ہو ؟ ایک دفعہ کی بات ہے کہ ایک اللہ والے کہیں جارہے تھے تو نیلے گنبد کے پاس ان کو ایک مجمع لگا نظر آیا۔ یہ رکے اور دیکھنے لگے کہ کیا معاملہ ہورہا ہے؟ انہوں نے دیکھا کہ ایک آدمی بالکل ننگا، گند۱ اور غلیظ تھا اور بدبو بھی اس کے پاس سے آرہی تھی اور لوگ اس کے اردگرد جمع تھے۔ بزرگ آدمی نے پوچھا کہ یہ شخص کون ہے؟ لوگوں نے کہا: یہ اللہ کا دوست ہے۔ لوگوں کی تو Mentality ہی Change ہوگئی ہے کہ کیسے بندے کو اللہ کا دوست سمجھ رہے ہیں۔ تو وہ بزرگ جلال میں آگئے اور کہنے لگے کہ تم میں کون ہے جو