گلدستہ سنت جلد نمبر 2 |
|
’’اے میرے محبوبﷺ! فرما دیجیے (اپنے امتیوں سے) اگر تم واقعی اللہ سے محبت کرتے ہو، پس میری اطاعت کرو اللہ تم سے محبت کرے گا‘‘۔ یہ محبت کیا ہے؟ کبھی نظر آئی ہے؟ آپ کو کس سے کتنی محبت ہے یہ کبھی نظر نہیں آئے گی۔ یہ ایک چھپی ہوئی چیز ہے۔ نبیﷺ سے محبت کا دعویٰ تو ہم سب ہی کرتے ہیں اور زبان سے اس کا اقرار بھی کرتے ہیں لیکن یہ محبت ظاہر کیسے ہوگی؟ یہ اپنے اعمال سے ظاہر ہوگی۔ محبت کے کچھ آثاراور علامات ہوتی ہیں جس سے اس کو پہچانا جائے گا۔ یاد رکھیں! جو لوگ اللہ سے محبت کے دعوے دار ہیں۔ اللہ نے ان کو اپنی محبت کی کسوٹی بتادی کہ اگر دنیا میں کوئی یہ کہے کہ مجھے اللہ سے محبت ہے، تو دیکھا جائے گا کہ وہ نبیd کی سنتوں پر کتنا عمل کرتا ہے۔ بندہ اپنی محبت کو اتباعِ سنت کی کسوٹی میں دیکھ لے اور تول لے۔ جس میں جتنی اتباعِ نبیﷺ زیادہ ہے، اتنی ہی اللہ کی محبت زیادہ ہے۔ جتنی زندگی میں نبیd کی اتباع کم ہے، اتنی اللہ کی محبت کم ہے۔ جو جتنا سچا ہوگا وہ نبیd کی سنت کا اتنا ہی پکا ہوگا۔ جو جتنا جھوٹا ہوگا، آقاﷺ کی سنتوں سے اتنا ہی دور ہوگا۔سنتوں کی اہمیت وتاکیداحادیث کی روشنی میں: اب چند احادیث بھی سن لیجیے!پہلی حدیث: نبیd نے اپنی امت کے بارے میں فرمایا کہ تم سب لوگ جنت میں داخل ہوگے سوائے ان لوگوں کے جنہوں نے میرا انکار کیا۔ حضرات صحابہjنے پوچھا کس نےآپﷺ کا انکار کیا؟ تو نبیd نے فرمایا کہ ’’جس نے میری اطاعت کی وہ جنت میں