گلدستہ سنت جلد نمبر 2 |
|
لوکی سے محبت ہوگئی اور میں بھی لوکی رغبت سے کھانے لگا۔ (بخاری، جلد2صفحہ817) دیکھیں! صحابہy کی محبت کیا تھی کہ جو چیز نبیu کو پسند وہ ہمیں بھی پسند۔ مذکورہ واقعہ سے معلوم ہوا کہ نبیu نے شوربے والا گوشت بھی استعمال فرمایا۔ ایثار کی تعلیم: بعض دفعہ آپﷺ نے قربانی کے موقع پر بھی شوربے والا گوشت بنوایا، اور یہ بھنے ہوئے گوشت سے بہتر ہے، کیونکہ آپﷺ نے شوربہ پڑوسی کو دینے کی تاکید فرمائی ہے۔ (عینی، جلد21صفحہ64) ایک حدیث میں آتا ہے کہ نبیu نے فرمایاکہ تم میں سے جو گوشت خریدے اسے چاہیے کہ شوربہ زیادہ رکھے، پس اگر کوئی بوٹی نہ پائے گا تو شوربہ تو پاہی لے گا۔ اور آگے فرمایا کہ یہ بھی تو گوشت ہے۔ (ترمذی،جلد2صفحہ5) یعنی گوشت کا پورا پورا اثر شوربہ کے اندر آجاتا ہے۔شوربہ بڑھانا : حضرت ابو ذر غفاریt فرماتے ہیں کہ نبی کریمﷺ نے ارشاد فرمایا کہ کسی نیک کام کو معمولی نہ سمجھو، اگر نیکی نہ کرسکو تو یہ بھی نیکی ہے کہ تم اپنے بھائی کو مسکراتے ہوئے ملو۔ اور فرمایا کہ جب گوشت خریدو تو شوربہ زیادہ رکھو اور اس میں سے اپنے پڑوسی کو بھیج دیا کرو۔ (ترمذی، جلد2صفحہ 5) ایک اور روایت ہے کہ فرمایا کہ جب گوشت پکاؤ تو شوربہ زیادہ کرو۔ پانی ڈال دیا کرو، تاکہ پڑوسی کو بھیجنا آسان ہوجائے۔ (مجمع الزوائد، جلد5 صفحہ22)