گلدستہ سنت جلد نمبر 2 |
|
نبی کریمﷺ کی پسندگوشت اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ وَ کَفٰی وَ سَلٰمٌ عَلٰی عِبَادِہِ الَّذِیْنَ اصْطَفٰی. اَمَّا بَعْدُ: فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّ جِیْمِ o بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْمِ o وَلَحْمِ طَیْرٍ مِّمَّا یَشْتَہُوْنَ (الواقعہ: 21) الَلّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَامُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی اٰلِ سَیِّدِ نَامُحَمَّدٍوَّبَارِکْ وَ سَلِّمْ الَلّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَامُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی اٰلِ سَیِّدِ نَامُحَمَّدٍوَّبَارِکْ وَ سَلِّمْ الَلّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَامُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی اٰلِ سَیِّدِ نَامُحَمَّدٍوَّبَارِکْ وَ سَلِّمْ حضورپاکﷺ کی زندگی ہمارے لئے اسوئہ حسنہ ہے۔ قیامت تک کے آنے والے انسانوں کے لئے اسوئہ حسنہ ہے۔ حضورِپاکﷺ کی زندگی کا ہر ہر عمل ہمارے لئے مشعلِ راہ ہے۔ حضور پاکﷺ کی زبانِ مبارک سے نکلے ہوئے الفاظ میں سے قیامت تک ہیرے اور موتی نکلتےچلے جائیں گے۔افضل نعمتیں اور افضل اعمال: حضور پاکﷺ افضل الانبیاء ہیں۔ اللہ رب العزت نے ہر نبی fکو بہترین نعمتیں