گلدستہ سنت جلد نمبر 2 |
|
غیرت مند شوہر کبھی پسند نہیں کرتا کہ اس کی بیوی کو لوگ دیکھیں، اس کو پردے میں رکھتا ہے۔ نہیں پسند کرتا کہ کوئی غیر اس کو دیکھے۔ اللہ تعالیٰ بھی بڑے غیرت والے ہیں۔ حدیث میں آتا ہے کہ اللہ تعالیٰ بھی بڑے غیرت والے ہیں۔ حدیث میں آتا ہے کہ میں اولاد آدم میں سب سے زیادہ غیور ہوں اور اللہ مجھ سے زیادہ غیور ہیں۔ اگر اللہ نے قیامت کے دن یہ فیصلہ کردیا کہ یہ میرا محبوب تو اتنا خوبصورت ہے حسنِ بے مثال ہے۔ جن لوگوں نے دنیا میں اپنی نگاہیں غلیظ اور ناپاک کردی ہیں نامحرموں کو، موبائل فونوں پہ گلی کوچوں اور بازاروں میں انہوں نے اپنی نگاہیں ناپاک کردی ہیں، وہ میرے حبیبﷺ کے خوبصورت چہرے کو نہیں دیکھ سکتیں۔اصل محرومی : اگر یہ فیصلہ اللہ نے سنادیا تو ہم دنیا میں بھی محروم ہیں نبیﷺ کے چہرہ اقدس کو دیکھنے سے۔اس لیے کہ ہم ایسے وقت میں پیدا ہوئے جب آپﷺ دنیا سے پردہ فرماچکے۔ تو اگر ہمیں قیامت کے دن بھی اندھا کھڑا کردیا گیا ان موبائل فونوں،Whatsapp اور اس طرح کی دوسری چیزوں کے غلط استعمال کی وجہ سے تو میرے بھائیو! ہم قیامت کے دن بھی نبیﷺ کے دیدار سے محروم ہوجائیں گے۔ہرچیز کی کوئی قیمت ہوتی ہے : بازار میں چاکلیٹ لینے جائیں تو قیمت مانگتے ہیں، تو نبیﷺ کی زیارت کی کوئی قیمت نہیں؟ یہاں جس کی چاہیں ماں بہن کو دیکھتے جائیں، عزتیں لوٹتے جائیں، گناہوں کی زندگی گزاریں اور قیامت کے دن جا کر نبیﷺ کا دیدار کرلیں۔ ارے میرے بھائیو! اگر اللہ نے فیصلہ سنادیا کہ پاک نگاہیں میرے پاک پیغمبرﷺ کو دیکھیں گی تو بتائیں اس دن کیا ہوگا؟ یہ قرآن کا کہنا ہے: