گلدستہ سنت جلد نمبر 2 |
|
اور بردباری میں اضافہ ہوگا۔ (بزار، مجمع جلد5صفحہ122) بردباری کو وقار سمجھ لیجیے، اور حلم اس کے بارے میں خود قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ وَ كَانَ اللّٰهُ عَلِيْمًا حَلِيْمًا۰۰۵۱ (الاحزاب:51) اللہ علم والے ہیں، حلم والے ہیں۔ آپ عمامہ باندھیے! آقاd کا فرمان دیکھیے۔ آج لوگ کہتے ہیں کہ غصہ بڑا چڑھتا ہے، اللہ حلم عطا فرمادیں گے۔ باقی یہ تفسیر میں نے کہیں پڑھی نہیں ہے، اللہ نے دل میں ڈال دی اس میں کوئی غلطی ہو، تو میری اصلاح فرمادیں۔انبیاء اور فرشتوںf کی سنت : حضرت ابوموسیٰh فرماتے ہیں کہ حضرت جبرائیلd ایک مرتبہ آقاd کے پاس آئے تو سیاہ عمامہ پہنے ہوئے تھے۔ (مجمع جلد5صفحہ123) حضرت علیh سے روایت ہے کہ نبیd نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے غزوہ بدر اور غزوہ حُنین میں ہماری مدد کے لیے جو ملائکہ بھیجے تھے وہ عمامہ باندھے ہوئے تھے۔ (طیالسی، کنزصفحہ222) تو پگڑی باندھنا انبیاءd کی بھی سنت ہے اور فرشتوں کی بھی سنت ہے۔موسیٰd بھی پہنتے تھے۔ اور ترکی کے اندر میں نے دیکھا کہ حضرت یوسفd کا عمامہ آج بھی موجود ہے۔اور ہمارے محبوبﷺ بھی پگڑی باندھتے تھے یہی ایک بات ہمارے لیے کافی ہے۔جمعہ کے دن پگڑی کی فضیلت : جمعہ کے دن ہم تیاری کرتے ہیں، ناخن کاٹتے ہیں اور باقی مسنون اعمال کرتے ہیں تو