گلدستہ سنت جلد نمبر 2 |
میں، حضر میں ستر کو ڈھانپنے کا حکم دیا ہے اور یہ تہبند سے زیادہ ستر چھپانے والی ہے۔آپﷺ کا پاجامہ خریدنا: حضرت سوید بن قیسh کی ایک روایت ہے کہ ہم منیٰ میں تھے تو آپﷺ تشریف لائے اور ہم سے پاجامہ خریدا۔ (آداب بیہقی صفحہ 357) ایک دوسری حدیث میں ہے کہ آپﷺ نے پاجامہ پہنا ہے اور صحابہ کرامj آپﷺ کے حکم سے پاجامہ پہنتے تھے۔ حضرت عثمانِ غنیh جس دن شہید کیے گئے اس دن پاجامہ پہنے ہوئے تھے۔ گو آپﷺ سے پہننا ثابت نہ بھی ہو مگر پہننے کے ارادہ سے خریدنا تو ثابت ہے۔ (زاد المعاد جلد1صفحہ 151 ) اوریہ کہ رسول اللہﷺ کے پاس پاجامہ تھا حتیٰ کہ یہ بھی کہا گیا کہ وصال کے بعد ترکہ میں بھی تھا۔انبیاء کا پاجامہ پہننا: پاجامہ حضرت ابراہیمm کی سنت ہے۔ اور شلوار پہنناانبیاءf کی بھی سنت رہی ہے۔ حضرت ابوہریرہh سے مرفوعاً روایت ہے کہ سب سے پہلے جس نے پاجامہ پہنا وہ حضرت ابراہیمd تھے۔ اور آگے فرمایا کہ اس ہی پاجامہ یا شلوار کی برکت سے قیامت کے دن انہیں سب سے پہلے لباس پہنایا جائے گا۔ (عمدۃ القاری جلد21صفحہ 306) کتنی خوب صورت بات ہے کہ ابراہیمd کی سنت بھی ہے اور نبیd نے خریدا بھی اور پسند بھی فرمایا اور اس کی تعریف بھی فرمائی اور صحابہj بھی پہنتے تھے۔ اور قرآن مجید کو دیکھیے!