گلدستہ سنت جلد نمبر 2 |
|
پاس رکھا جائے، اُسے حلال پاک غذا دی جائے اور پھر اس کو استعمال کیا جائے ویسے یہ تھوڑا سا مشکل کام ہے۔ (شمائل کبریٰ، جلد1صفحہ 93)خرگوش کا گوشت : علامہ ابن قیمm نے لکھا ہے کہ نبیu نے خرگوش کا گوشت بھی کھایا۔ (زاد المعاد، جلد1صفحہ54)نیل گائے : اس کے علاوہ یہ بات حدیث شریف سے ملتی ہے کہ نبیu نے نیل گائے کا گوشت بھی کھایا ہے۔ (مواہب، جلد4صفحہ 332) حضرت ابوقتادہt فرماتے ہیں کہ میں مکہ کے کسی راستے میں رسول اکرمﷺ کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا اور آپﷺ ہمارے درمیان تشریف فرما تھے اور تمام لوگ احرام کی حالت میں تھے، میں محرم نہیں تھا۔ میں نے نگاہ اوپر کی تو میں نےنیل گائے کو دیکھ لیا۔ پھر میں گھوڑے پر سوار ہوا اور کوڑا اور نیزہ بھول گیا۔ میں نے لوگوں سے کہا کہ کوڑا مجھے پکڑا دو۔ انہوں نے کہا کہ خدا کی قسم! ہم تمہاری مدد نہیں کریں گے۔ کیوں کہ ہم حالت احرام میں ہیں۔ چنانچہ مجھے غصہ آیا میں اُترا میں نےنیزہ لیا سوار ہوا اور میں نے نیل گائے کو سخت وار کیا اور اس کے پیر کو کاٹ ڈالا اور اسے شکار کرکے لے آیا اب اس کی جان نکل چکی تھی، ہم سب نے نبیd کے ساتھ مل کر اسے کھایا۔حالت احرام سے متعلق ایک اہم مسئلہ : اس کے اندر مسئلہ یہ ہے کہ محرم (جس نے احرام باندھ رکھا ہو) وہ شکار نہیں کرسکتا۔ ایک