گلدستہ سنت جلد نمبر 2 |
الی اللہ بھی کہتے ہیں۔اللہ والا بننے کا نسخہ : حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانویm نے فرمایا: چار کام تم کرلو تم اللہ والے بن جاؤ گے، ٹھیکہ میں لیتا ہوں۔ وہ چار کام یہ ہیں: (1) اعمال میں ہمت کرکے ظاہراً اور باطناً شریعت کا پابند بنا جائے۔ (2) کثرت کے ساتھ اللہ کو یاد کیا جائے۔ مطلب کہ خوب اللہ اللہ کیا جائے۔ (3) کسی متبع سنت وشریعت شیخ کی صحبت اختیار کی جائے، اس سے بیعت ہو جائے، اس کے پاس وقت گزارا جائے۔ (4) جب بندہ شیخ سے دور ہوجائے تو ان کی باتوں سے، مواعظ سے، بیانات سے، ملفوظات سے فائدہ اُٹھائے۔ حضرت نے کہا: جو یہ چار کام کرلے گا وہ اللہ والا بن جائے گا۔ ٹھیکہ اس بات کا میں لیتا ہوں۔ یہ کوئی چھوٹی بات نہیں ہے۔فی زمانہ بیعت فرض ہے : حضرت مولانا اشرف علی تھانویm فرماتے تھے کہ یہ جو بیعت ہے یہ ہے تو سنت عمل لیکن فی زمانہ میری نظر میں یہ فرض ہے، کیونکہ اس سنت کو پوری کرنے سے انسان کی زندگی میں فرائض زندہ ہوجاتے ہیں۔بیعت ہونے سے ڈرنا : بہت سے لوگ ڈرتے ہیں بیعت کے نام سے۔ کچھ دنوں پہلے ایک خاتون نے فون