گلدستہ سنت جلد نمبر 2 |
|
پرہیز کرو۔ (مجمع جلد 5صفحہ133 ) حسن بصریm فرماتے ہیں کہ لال رنگ شیطان کی زینت ہے۔ (کنز جلد 19صفحہ 225) حضرت براءh فرماتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے لال ریشمی جوڑے سے منع فرمایا۔ (بخاری) ریشمی لباس تو ویسے ہی مردوں کو منع ہے۔ ایک اور حدیث میں آتا ہے کہ آپﷺ لال رنگ کو ناپسند فرماتے تھے۔ (عمدۃ القاری جلد22صفحہ 23)آپﷺ کا سلام کا جواب نہ دینا : ذرا ایک عجیب بات سنیں! عبداللہ بن عمرi فرماتے ہیں کہ ایک شخص کا گزرآپﷺ کے پاس سے ہوا وہ دو لال کپڑوں میں ملبوس تھا، اوپر بھی لال نیچے بھی لال اور اس نے گزرتے ہوئے نبیd کو سلام کیا السلام علیکم، نبیd نے اس کے سلام کا جواب نہ دیا۔ (ترمذی، ابودؤد) اس لیے کہ اس نے لال کپڑے پہنے ہوئے تھے۔کفار کا لباس : حضرت عبداللہ بن عمرh فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں نے لال رنگ پہنا ہوا تھا تو نبیd نے دیکھ کر فرمایا کہ یہ کفار کا لباس ہے، اسے مت پہنو۔ (مسلم جلد 1صفحہ 193) حضرت عبداللہ بن العاصh فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں نبیd کی خدمت میں حاضر ہوا تو اس وقت میرے جسم پر لال رنگ کا لباس تھا۔ آپﷺ نے فرمایاکہ کہاں سے لے کر آئے ہو؟ میں نے عرض کیا کہ میری بیوی نے بُنا ہے، تو فرمایا کہ اس کو جلادو۔ (مدارج النبوۃ جلد6صفحہ 28)