گلدستہ سنت جلد نمبر 2 |
|
یہ چیز کو بدل دیتے ہیں۔امت کے بدترین لوگ : حضرت فاطمہk سے روایت ہے کہ آپﷺ نے ارشاد فرمایا کہ میری امت کے بدترین لوگ وہ ہوں گے جو نازونعمت میں رہیں گے، رنگ برنگ کھانے کھاتے رہیں گے۔ رنگ برنگے کپڑے پہنتے رہیں گے اور خوب باتیں بنایا کریں گے۔ (ترغیب جلد3صفحہ 115) آج کل کے نوجوان کی کیا یہ تینوں خواہشات نہیں ہیں کہ کپڑا میرا سب سے اچھا ہو، اعلیٰ ہو، کھانا میرا سب سے اعلیٰ ہو، اور کرو بات ساری رات۔ یہ تینوں چیزیں پوری ہوگئیں۔ ماں گھر میں سبزی پکائے منہ بنا کر چلے جاتے ہیں، فون کرتے ہیں۔ فلانی جگہ پر کہ آج فلانی چیز لے کر آؤ! آج میں نے پیزا کھانا ہے، آج فلاں چیز کھانی ہے، گھر میں سبزی پکی ہو، دال پکی ہو، ان کی پسند کی چیز نہ ہو تو مزاج بدل جاتا ہے۔ لباس بھی پہنیں گے، جی سب سےاعلیٰ، غذا سب سے اعلیٰ، اور باتیں خوب بنائیں گے، پیکیج لے لے کر باتیں کریں گے۔ حدیث شریف میں یہ بات آتی ہے کہ بدترین لوگ ہوں گے۔ ان کی نیت ہی کوئی نہیں ہوگی، عمل ہی کوئی نہیں ہوگا۔ بس کھانا، پینا اور باتیں کرنا، کھانا پینا، پہننا اوڑھنا اور باتیں کرنا، بس یہی تین مقاصد ہوںگے۔ یہ زندگی گزارنے کا کونسا مقصد ہے؟ اگر یہ بھی بدترین نہ ہوئے تو پھر اور کون ہوگا؟اندرونی حالت کا لوگوں کے سامنے اظہار : لباس بعض دفعہ انسان بہت قیمتی پہنتا ہے شہرت کی نیت سے اور بعض دفعہ اس کے برعکس بھی ہوتا ہے۔ انسان بہت پرانا، پھٹا پرانا کپڑا پہن لیتا ہے وہ بھی شہرت کی نیت