گلدستہ سنت جلد نمبر 2 |
|
کا علم آتا ہوگا۔ نبیd نے حضرت عائشہk کو سکھایا اور آخر میں یہ فرمایا کہ میری عائشہ تو آدھا دین ہیں۔ کیا آپ اپنی بیوی کے بارے میں کہہ سکتے ہیں کہ اس کو دین کا علم ہے، آدھا دین کا علم کہنا تو بہت دور کی بات ہے۔ مدارس ہیں بھیجیں اپنی بیویوں کو کہ علم حاصل کریں۔ آج کی جو ایجوکیشن ہے، وہ یہ کہتی ہے کہ مرد کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر عورت سارے وہ کام کرے جو مرد کرتےہیں۔ یاد رکھیے! اس فقیر کی نظر میں یہ بات شریعت وسنت کے مطابق نہیں، اور اس کے بارے میں حدیث ابو داؤد شریف میں ہے کہ حضرت ابوہریرہh فرماتے ہیں کہ آپﷺ نے لعنت فرمائی اُن مردوں پر جو عورتوں کی مشابہت اختیار کریں اور اُن عورتوںپر جو مردوں کی مشابہت اختیار کرنے والی ہیں۔ (ابو داؤد) مشابہت کسی بھی طرح کی ہو وہ جائز نہیں۔آپﷺ کی لعنت : اس کے بارے میں ایک واقعہ سے بات سمجھ لیجیے! ایک روایت میں ہے کہ آپﷺ کے قریب سے ایک عورت گزری جو کمان اُٹھائے ہوئے تھی۔ (اور مردوں کی طرح جس طرح بہادر جنگجو مرد ہوتے ہیں اس طرح وہ گزر رہی تھی) تو آپﷺ نے اس کے متعلق فرمایا کہ لعنت ہو ان عورتوں پر جو مردوں کی مشابہت اختیار کرنے والی ہیں، اور اُن مردوں پر جو عورتوں کی مشابہت اختیار کرنے والے ہیں۔ (شمائل کبریٰ جلد1صفحہ196) اتنی سی مشابہت بھی اللہ کے نبیd کو پسند نہ آئی۔ حضرت ابوامامہh سے روایت ہے کہ نبیd نے فرمایا کہ چار اشخاص کے اوپر دنیا اور آخرت کی لعنت ہے اور فرشتے بھی اس لعنت پر آمین کہتے ہیں (یعنی وہ مقبول ہیں) اُن میں سے ایک تو وہ ہے جسے خدا نے