گلدستہ سنت جلد نمبر 2 |
|
زیادہ میں کسی چیز کو بہتر نہیں سمجھتا کہ ستر کو چھپانے والی ہو۔ (طبرانی مجمع الزوائد جلد5 صفحہ 125،آداب بیہقی صفحہ 256) لنگی میں احتیاط بہت زیادہ کرنی پڑتی ہے اب میرے اور آپ کے لیے تو اتباعِ سنت کی وجہ سے اگر لنگی پہن لی جائے تو اچھی بات ہے ثواب ملے گا جو بہت بڑی بات ہے، لیکن عام حالات میں ہم لوگوں کے لیے مشکل ہے کہ ہم اتنی احتیاط نہیں کر پائیں گے تو ہمارے لیے شلوار ہی مسنون رہے گی۔حدیث سے نکلنے والے مسائل: اب اس حدیثِ مبارک کے اوپر ذرا غور کیجیے! ایک تو واقعہ آپ کی نگاہ سے گزر گیا لیکن جو فقہاء ہوتے ہیں وہ ان سے مسائل نکالا کرتے ہیں۔ اب فقہاء نے اس کے اندر سے کئی مسائلنکالے ہیں۔پہلی بات: بازار میں جا کر خریدو فروخت کرنا ناجائز نہیں ہے بلکہ سنت ہے کہ مرد اپنی ضرورت کی چیز لینے جائے، لیکن عورتوں کا بے پردہ جانا بہرحال بہت بڑا گناہ ہے۔’’ہم ابھی آتے ہیں‘‘ جھوٹ ہے: ایک بات یاد آگئی کہ عام طور پر ایک جھوٹ بہت زیادہ (Commaon) ہے۔ کسی بھی دوکان پر کوئی مرد کسٹمر آئے یا عورت کسٹمر آئے ایک چیز دیکھی پوچھی اور پھر لینی نہیں ہے تو سب ایک جملہ کہتے ہوئے جاتے ہیں ’’ ہم ابھی آتے ہیں‘‘۔ حالانکہ آنا نہیں ہوتا، لیکن کہتے ہوئے یہ جائیں گے کہ ہم ابھی آتے ہیں۔ دوکاندار کو بھی پتا ہے کہ